Business Recorder - World

ایپسٹین کیس کے دباؤ کے بعد دبئی کی ڈی پی ورلڈ نے نئے چیئرمین اور سی ای او کے ناموں کا اعلان کر دیا
دبئی کے بندرگاہی شعبے کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ڈی پی ورلڈ  نے  عیسیٰ کاظم کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین اور یووراج نارائن کو گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہ تقرریاں موجودہ سربراہ سلطان بن سلیم پر بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا ہے کہ ڈی پی ورلڈ کے طویل عرصے سے چیئرمین اور سی ای او رہنے والے سلطان احمد بن سلیم کا نام ان فائلوں میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے ماضی کے روابط کی ازسرِ نو جانچ پڑتال شروع ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایپسٹین فائلوں میں موجود الزامات کا آزادانہ طور پر جائزہ نہیں لے سکا ہے۔

سلطان بن سلیم جن کا شمار دبئی کے بااثر ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے گزشتہ چار دہائیوں سے ڈی پی ورلڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے دور میں کمپنی نے اس حد تک وسعت اختیار کی کہ وہ لاجسٹکس کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن گئی، جو کمپنی کے بقول عالمی تجارت کے تقریباً 10 فیصد حصے کو سنبھالتی ہے۔

برطانیہ کی ترقیاتی مالیاتی ایجنسی برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اور کینیڈا کے دوسرے بڑے پنشن فنڈ نے ایپسٹین کیس کے الزامات کے باعث ڈی پی ورلڈ کے ساتھ نئی سرمایہ کاری معطل کر دی ہے۔