Business Recorder - Pakistan

پاک بحریہ کے جہاز کی اپنے پہلے سفر کے دوران پاک ترک بحری مشقوں میں شرکت
حال ہی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے والے جہاز پی این ایس خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران ترک بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقوں میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پی این ایس خیبر نے ترکیہ کے اکساز  نیول بیس کا دورہ کیا اور پاک بحریہ و ترک بحریہ کی دوطرفہ مشق  ترگت رئیس میں حصہ لیا۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ اور علاقائی بحری استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام جن میں سدرن سی ایریا کمانڈر اور کمانڈر اکساز نیول بیس شامل تھے، انہوں نے پاکستانی جنگی جہاز کا دورہ بھی کیا۔

بندرگاہ کے دورے کے بعد پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز ’ٹی سی جی ہیبیلیادہ اور ترک بحریہ کے ایس ایچ 70  ہیلی کاپٹر کے ساتھ مل کر مشق ترگت رئیس-XIII انجام دی۔ ان مشقوں میں مختلف بحری چالیں شامل تھیں جن کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور مشترکہ بحری آپریشنز کی مشق کرنا تھا۔

مشقوں کی تکمیل پر پی این ایس خیبر اور ٹی سی جی ہیبیلیادہ نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت  بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان مشقوں اور مشترکہ گشت کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہری  شراکت داری اور مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔