Business Recorder - Business & Finance

چین کی شینڈونگ شنکسو کمپنی کی پاکستان کے میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
چین کے شینڈونگ شنکسو گروپ  نے کراچی کے پورٹ قاسم پر  سی ٹو اسٹیل اقدام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو جاری  اعلامیے کے مطابق چینی فرم نے مجوزہ  انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس(آئی ایم آئی سی) کے لیے اپنی مرضی سے  جامع فزیبلٹی رپورٹ جمع کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی، جس کا مقصد پورٹ قاسم پر صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت پورٹ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، جہاز سازی، ری سائیکلنگ اور ایک مربوط اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ منصوبے کا ایک اہم حصہ آئرن اور (خام لوہا) اور کول برتھ جیٹی کی بحالی ہے، جہاں جہازوں کی ری سائیکلنگ سے حاصل ہونے والا اسکریپ مقامی اسٹیل مل کو چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور  کا نام دیا گیا ہے، تاکہ درآمدی خام مال پر انحصار کم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر جنید انور چودہدی نے اس منصوبے کو  بلیو اکانومی کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری کی صورت میں یہ پاکستان کی بڑی بحری سرمایہ کاری ہوگی۔ اس سے نہ صرف اسٹیل کی مقامی پیداوار بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ رپورٹ کے مکمل تکنیکی اور مالیاتی جائزے کے بعد قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔