Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں شدید فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس گرگیا
اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو شدید فروخت کا دباؤ غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ ٹریڈنگ شدید مندی کی زد میں رہا، فروخت کنندگان دن بھر مارکیٹ پر حاوی رہے اور انڈیکس کو 178,725.24 کی کم ترین سطح تک دھکیل دیا۔

دن کے اختتامی لمحات میں مارکیٹ میں جزوی بہتری دیکھی گئی جس سے انڈیکس کو کچھ سہارا ملا تاہم انڈیکس منفی زون میں ہی بند ہوا جو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,537.16 پوائنٹس یا 1.39 فیصد کی کمی سے 180,512.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز میں ہیڈ آف ریسرچ سعد حنیف نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ فروخت کا یہ دباؤ بنیادی طور پر ریکوڈک منصوبے سے متعلق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہے جس نے منصوبے کی مدت اور فنڈنگ کے حوالے سے خدشات پیدا کردیے ہیں۔

مزید برآں کچھ مخصوص شعبوں کے نتائج کمزور اور توقعات سے کم رہے ہیں جس کی وجہ سے مندی کے اثرات دیگر شعبوں میں بھی سرایت کر گئے ہیں۔

سعودی حکومت نے مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان روانہ کیا جس کا بظاہر مقصد سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل ترجیحی ایجنڈے کو حتمی شکل دینا ہے۔

اس وقت سعودی عرب کے معاون وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم المبارک اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ رائل کورٹ کے مشیر اور پاک-سعودی ٹاسک فورس کے چیئرمین محمد التویجری کے دفتر سے ایک اور وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد تمام شعبہ جاتی ورکنگ گروپس کے فائنل ریویو ورکشاپ کا انعقاد کرنا ہے تاکہ ایس پی-ای سی ایف فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 896.25 پوائنٹس یا 0.49 فیصد اضافے سے 183,049.81 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو ایشیائی حصص کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈالر کی قدر میں ین کے علاوہ دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ صورتحال امریکہ میں روزگار کے توقعات سے بہتر اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد پیدا ہوئی جس نے مستقبل قریب میں شرحِ سود میں کمی کی امیدوں کو کم کر دیا ہے اور جمعہ کو جاری ہونے والی مہنگائی کی رپورٹ کے لیے میدان تیار کر دیا ہے۔

اب جمعہ کو جاری ہونے والی مہنگائی کی رپورٹ پر منڈیوں کی نظریں مرکوز ہیں جو آئندہ مالیاتی پالیسی کے حوالے سے سمت کا تعین کرے گی۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ قدر میں معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 279.65 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کی معمولی بہتری ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم بڑھ کر 873.99 ملین شیئرز تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سیشن کے 734.67 ملین شیئرز سے زیادہ ہے۔ تاہم حصص کی کل قدر گھٹ کر 41.77 ارب روپے ہو گئی، جو پچھلے سیشن کے 35.39 ارب روپے کے مقابلے میں ہے۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ سب سے زیادہ حجم والا اسٹاک رہا جس میں 176.91 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد سینرجیکو پی کے، کے 52.21 ملین  حصص اور ایم ٹیکس لمیٹڈ کے 39.74 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

جمعرات کو مجموعی طورپر 485 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 93 میں اضافہ، 342 میں کمی اور 50 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔