Business Recorder - Markets - Energy

امریکہ ایران کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خدشات کے باعث جمعرات کی صبح عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 34 سینٹ یا 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 69.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی)37 سینٹ یا 0.57 فیصد بڑھ کر 65 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ بدھ کے روز بھی دونوں بینچ مارکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں برینٹ میں 0.87 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 1.05 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں کی توجہ امریکہ اور ایران کے تعلقات پر مرکوز رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کے معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم تہران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے عمان میں امریکی اور ایرانی سفارت کاروں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے، تاہم اگلے دور کی تاریخ اور مقام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 65 سے 66 ڈالر کی سطح سے اوپر مستقل اضافہ اسی صورت ممکن ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھے، جبکہ حالات میں نرمی کی صورت میں قیمتیں دوبارہ 60 سے 61 ڈالر کی سطح تک آ سکتی ہیں۔

امریکی محکمہ محنت کے مطابق جنوری میں روزگار میں غیر متوقع اضافہ ہوا اور بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 4.3 فیصد رہ گئی، جو معیشت کی مضبوطی کا اشارہ ہے اور تیل کی طلب کی توقعات کو سہارا دے رہا ہے۔

تاہم امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل کے ذخائر میں 8.5 ملین بیرل اضافہ ہوا جو 428.8 ملین بیرل تک پہنچ گئے، جو ماہرین کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی تیل پر سخت پابندیوں اور ایران سے متعلق صورتحال کے باعث قیمتوں میں مجموعی رجحان اب بھی اوپر کی جانب رہ سکتا ہے۔