Business Recorder - Business & Finance

سولر پی وی کی توسیع سے پاکستان کو فوسل فیول درآمدات پر اربوں ڈالر کی بچت ممکن، نئی تحقیق
تھِنک ٹینک ”رینیوایبل فرسٹ“ کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان کے سرکاری توانائی کے اعداد و شمار ملک کے بدلتے ہوئے توانائی منظرنامے کی ایک نامکمل تصویر پیش کرتے ہیں۔

پالیسی پیپر، جس کا عنوان ہے ’الیکٹرانز ان، ہائیڈرو کاربن آؤٹ: پاکستان کی کویسٹ فار اکنامک اینڈ ریسورس ایفیشنسی‘، میں بتایا گیا ہے کہ درآمد شدہ جیواشم ایندھن پر پاکستان کا مسلسل انحصار بار بار ہونے والے میکرو اکنامک اخراجات اور نمایاں توانائی کے جسمانی نقصانات کا سبب بنتا ہے، جبکہ صارفین کی قیادت میں الیکٹریفیکیشن اور قابل تجدید توانائی کو اپنانا زیادہ مؤثر اور مستحکم ہے۔

رینیوایبل فرسٹ کے سینئر فیلو برائے انرجی ٹرانزیشنز صہیب ملک نے کہا ہے کہ ” پاکستان کی توانائی سے متعلق زیادہ تر بحث نامکمل اعداد و شمار پر منحصر ہے۔ ہمارا مقصد اس خلاء کو پر کرنا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ  ” ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقسیم شدہ شمسی توانائی کے تیز رفتار اپنانے نے پہلے ہی پاکستان کے توانائی نظام کو نئی شکل دی ہے اور پالیسی سازوں کے لیے توانائی کی حفاظت اور اقتصادی لچک حاصل کرنے کی ایک زیادہ مستحکم بنیاد فراہم کی ہے۔“

مطالعے کے مطابق پاکستان کے توانائی کے اعداد و شمار برسوں سے ایک بڑھتے ہوئے رجحان کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ اقتصادی ترقی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود رپورٹ شدہ توانائی کی فراہمی بڑی حد تک غیر بدلتی رہی۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ معاشی ڈھانچے میں تبدیلی یا نمایاں کارکردگی میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ ناقص پیمائش کی وجہ سے ہے۔ گھرانے، کسان اور کاروبار بجلی کی بلند قیمتوں اور غیر مستحکم سپلائی سے نمٹنے کے لیے شمسی پینل نصب کر رہے ہیں، جس سے ایک متوازی توانائی نظام وجود میں آ رہا ہے جو سرکاری رپورٹنگ کے دائرے سے باہر ہے۔

مزید یہ کہ مالی سال 2023-24 میں، تقسیم شدہ سولر پی وی سے 19 ٹیرا واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہو سکتی تھی، جو قومی گرڈ کی تقریباً پانچویں حصہ بنتی اور تقریباً 5 ملین ٹن تیل کے مساوی (MTOE) فوسل فیول کو متبادل فراہم کرتی۔

یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی توانائی کی طلب کم نہیں ہوئی، بلکہ ایسی شکل اختیار کر گئی جسے موجودہ نظام ریکارڈ کرنے کے لیے کبھی ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔

یہ تبدیلی پاکستان کے فوسل فیول پر مبنی توانائی نظام کے ڈھانچے سے موازنہ کرنے پر مزید نمایاں نظر آتی ہے۔ درآمد شدہ تیل، گیس اور کوئلہ عالمی مارکیٹ میں فوسل فیول کی قیمتوں کی اتار چڑھاؤ اور پاکستان کی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے بھاری معاشی بوجھ ڈالتے ہیں اور توانائی انتہائی غیر مؤثر انداز میں فراہم کرتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فوسل فیول پر ہر خرچ شدہ روپے کی تقریباً 59 فیصد توانائی فزیکل نقصانات کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہے۔

فوسل فیول کے برعکس، سولر پی وی ایک طویل المدتی اثاثہ ہے۔ تجارتی اعداد و شمار میں جسے صرف درآمدی خرچ کے طور پر دکھایا جاتا ہے، وہ درحقیقت ایک طویل المدتی توانائی اثاثہ کی تخلیق ہے جو دہائیوں تک بجلی پیدا کرتا رہے گا، جیسا کہ مطالعے میں بتایا گیا ہے۔

رینیوایبل فرسٹ کی ایسوسی ایٹ برائے انرجی انسائٹس اور پیپر کی شریک مصنف نبیہ عمران نے کہا ہے کہ “یہ غیر ملکی زرمبادلہ کے استعمال میں ایک ساختی تبدیلی ہے۔ سولر توانائی ابتدائی درآمدات کو دہائیوں تک مقامی توانائی کی فراہمی میں تبدیل کرتی ہے، بجائے اس کے کہ جاری ایندھن کی انحصار برقرار رہے۔“

مطالعے کے مطابق مالی سال 2017 سے 2025 تک پاکستان نے 7.4 بلین ڈالر مالیت کے سولر پینلز اور اضافی 2 سے 3 بلین ڈالر مالیت کے انورٹرز اور بیلنس آف سسٹم آلات درآمد کیے۔

یہ تمام درآمدات ایندھن کے استعمال کے بجائے بجلی پیدا کرنے کے انفرااسٹرکچر کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مطالعے کے مطابق جون 2025 تک پاکستان نے تقریباً 48 گیگاواٹ سولر پی وی صلاحیت درآمد کر لی تھی، جو اپنی عمر کے دوران مستقبل میں 100–120 بلین ڈالر کے ایندھن کی درآمدات سے بچت میں مدد دے سکتی ہے۔

مطالعے میں کہا گیا ہے کہ اب تک درآمد شدہ 50 پلس گیگاواٹ سولر پی وی صلاحیت کو مدنظر رکھا جائے تو یہ بچت بہت زیادہ ہوگی۔ یہ تبدیلی وہ خرچ جسے  بصورت دیگر غیر مستحکم ایندھن کی مارکیٹ میں جاتا، اسے ایک مقامی اور پائیدار توانائی وسیلے میں بدل دیتی ہے۔