Business Recorder - Business & Finance

پاپام کا پاکستان آٹو پارٹس شو 2026 کے 21 ویں ایڈیشن کا اعلان
پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز(پاپام) نے ملک کی سب سے بڑی آٹو موبائل نمائش، پاکستان آٹو شو (پی اے پی ایس) 2026 کے 21 ویں ایڈیشن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سہ روزہ نمائش 18 سے 20 ستمبر 2026 تک لاہور کے انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں  ہوگی۔

رواں سال نمائش کا تھیم  انڈسٹریل پاکستان رکھا گیا ہے،جو ملک میں صنعت کاری، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری  اور مینوفیکچرنگ میں مہارت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی مینوفیکچررز اپنی جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سلوشنز پیش کریں گے۔

پی اے پی ایس 2026 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر سلمان سلیم کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ کاروباری وسعت اور جدت کے لیے  کلیدی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری اس وقت روایتی انجنوں (آئی سی ای) سے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) اور ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہو رہی ہے اور یہ شو ان تبدیلیوں کو اجاگر کرے گا۔

اس نمائش کا مقصد صنعت کے روابط کو مضبوط بنانا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور پاکستان کو ایک مسابقتی آٹو مینوفیکچرنگ حب کے طور پر عالمی سطح پر پیش کرنا ہے۔