Business Recorder - Business & Finance

خواتین کے زیرِ انتظام کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز سمیڈا کی اولین ترجیح قرار
سمیڈا  نے پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ای کلسٹر شوکیس ایکسپو 2026 کی کامیابی کے بعد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایم ایس ایم ایز) کی مستقل ترقی کے لیے مربوط کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس نمائش میں ملک بھر سے 170 سے زائد ایگزیبیٹرز نے شرکت کی، جہاں انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور برآمدی صلاحیت بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایکسپو کا اصل مقصد خواتین کے زیرِ انتظام کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کو مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے جوڑنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی وژن کے تحت سمیڈا اب ان کاروباری روابط کو عملی نتائج میں بدلنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں ایک  پوسٹ ایونٹ سپورٹ میکانزم تشکیل دیا گیا ہے، جو مصنوعات کی بہتری، معیار کی جانچ اور بینکوں سے قرضوں کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔

سمیڈا اپنے تین سالہ بزنس پلان کے تحت ان کلسٹرز کی مالی ضروریات اور برآمدی رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ نمائش کے دوران “بنانا بائیو اکانومی جیسے جدید منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد کیلے کے فضلے سے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایکسپو محض ایک نمائش نہیں بلکہ آنے والے برسوں میں برآمدی شراکت داری اور کلسٹر ڈویلپمنٹ کے لیے ایک قومی بنیاد ثابت ہوگی۔