Business Recorder - Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی
صاحبزادہ فرحان کے شاندار 73 رنز کی قائدانہ اننگز اور بولرز کی منظم  کارکردگی کی بدولت پاکستان نے منگل کو ایس ایس سی کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں امریکہ کو 32 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے شاندار 73 رنز بنائے اور بابر اعظم کے ساتھ ایک اہم شراکت داری قائم کی، جس میں بابر نے ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر اننگز کو مستحکم کیا۔

درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار کم ہونے کے بعد شاداب خان نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنا کر اننگز میں پھر سے جان ڈال دی۔ آخری اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر نو رنز بنا کر پاکستان کو ایک مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔

اس سے پہلے امریکا کی جانب سے ٹاس جیتنے پر بیٹنگ کی دعوت دینے کے بعد پاکستان کی اننگز کو صاحبزادہ فرحان نے سنبھالا، جنہوں نے 41 گیندوں پر جارحانہ 73 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، جبکہ اسٹرائیک ریٹ 178.04 رہا۔ انہوں نے 19 رنز بنانے والے صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد اننگز کو آگے بڑھایا۔

بابر اعظم نے مڈل آرڈر میں 32 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر اننگز کو استحکام دیا۔ فرحان کے ساتھ ان کی 81 رنز کی شراکت نے مضبوط مجموعے کی بنیاد رکھی، تاہم اس کے بعد دونوں بلے باز مختصر وقفے میں آؤٹ ہو گئے۔

سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف بیٹنگ میں کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، تاہم شاداب خان نے محض 12 گیندوں پر 30 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔ آخری اوورز میں ان کے تابڑ توڑ اسٹروکس کے باعث رن ریٹ بڑھ کر فی اوور 9 رنز تک پہنچ گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے چار گیندوں پر ناقابلِ شکست 9 رنز بنا کر اننگز کو اختتام تک پہنچایا، جس کے بعد پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلی وان شالکوائک سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سوربھ نیتراولکر اور محمد محسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، تاہم مجموعی طور پر امریکی بولنگ اٹیک مہنگا ثابت ہوا۔

پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود 53 رنز اسکور کیے اور 9.50 کا رن ریٹ برقرار رکھا۔ کولمبو میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہدف کے تعاقب کے لیے امریکا کو مضبوط بیٹنگ کارکردگی درکار ہوگی۔

دوسری جانب 191 رنز کے تعاقب میں امریکہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز تک محدود رہا۔ شبھم رنجانے نے جارحانہ انداز میں 30 گیندوں پر 51 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کیا، جبکہ شایان جہانگیر نے 34 گیندوں پر 49 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ درمیانی اوورز میں وقتی بحالی کے باوجود، مطلوبہ رن ریٹ مسلسل بڑھتا رہا۔

پاکستان کے بولرز نے پوری اننگز کے دوران امریکی ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ عثمان طارق سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے صرف 27 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ شاداب خان نے 26 رنز کے عوض  2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  علاوہ ازیں شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس منظم باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے اپنے اسکور کا بھرپور دفاع کیا اور امریکہ کے خلاف واضح فتح حاصل کی۔

قبل ازیں امریکہ نے ٹاس جیت کر منگل کو کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی مین ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے بجائے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، اس لیے ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہوگا۔

ٹیموں کی تفصیلات

پاکستان الیون
سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی

امریکہ الیون
اینڈریز گاؤس †، شایان جہانگیر، مونانک پٹیل (کپتان)، بابر اعظم، ملند کمار، عثمان خان †، شبھم رنجانے، سنجے کرشن مورتی، ہرمیت سنگھ، محمد محسن، شیڈلے وین شالک ویک، سوارب نیتراولکر، احسان عدیل