Business Recorder - Markets - Energy

امریکہ-ایران کشیدگی اور سپلائی کے خدشات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
خام تیل کی قیمتوں میں منگل کومعمولی کمی دیکھی گئی کیونکہ تاجر سپلائی میں ممکنہ تعطل کے خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے امریکی ہدایات نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر توجہ مرکوز رکھی۔

برینٹ کروڈ آئل کے مستقبل کے سودوں میں 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 68.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 21 سینٹ یا 0.33 فیصد گر کر 64.15 ڈالر پر آگئی۔

قیمتوں میں یہ معمولی کمی پیر کو ان میں ہونے والے 1 فیصد سے زائد اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔ پیر کو امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے امریکی پرچم والے تجارتی جہازوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ایران کی سمندری حدود سے جتنا ممکن ہو دور رہیں اور اگر ایرانی افواج کی جانب سے جہاز پر سوار ہونے کی اجازت مانگی جائے تو اسے زبانی طور پر مسترد کردیں۔

دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ عمان اور ایران کے درمیان واقع آبنائے ہرمز  سے گزرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن جاتی ہے۔

ایران سمیت اوپیک  کے دیگر رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق اپنی خام تیل کی برآمدات کا بڑا حصہ اسی (آبنائے ہرمز) راستے سے  بھیجا جاتا ہے جن کا رخ زیادہ تر ایشیا کی طرف ہوتا ہے۔

یہ (امریکی) ہدایات ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ عمان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کا اچھا آغاز ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تاجروں کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن نے مغربی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے چھ ملین بیرل خام تیل خریدا، کیونکہ ایشیائی ملک نئی دہلی کی واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدے کی کوششوں کے دوران روسی تیل سے گریز کر رہا ہے۔