Business Recorder - Business & Finance

امریکی ٹیک کمپنی کا بڑا قدم: پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ ورچوئنز کو لاکھوں ڈالرز میں خرید لیا
پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکوسسٹم کیلئے ایک اہم سنگ میل کے طور پر پاکستانی کاروباری افراد راحیل احمد اور مدثر شریف کے قائم کردہ کنورسیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اسٹارٹ اپ ورچوئنز اے آئی کو امریکہ میں قائم آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کمپنی آٹو ایکوائر اے آئی نے خرید لیا ہے۔

یہ  خریداری لاکھوں ڈالرز (سیون فیگرز) مالیت کی ہے جو نقد رقم اور کمپنی کے حصص کی صورت میں ادا کی گئی ہے۔ یہ سنگِ میل ورچوئنز کے آپریشنز شروع ہونے کے محض 2 سال سے بھی کم عرصے میں حاصل ہوا جو پاکستان سے ابھرتی ہوئی اے آئی کی جدت طرازی اور اعلیٰ معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس دوران راحیل اور مدثر کو آٹو ایکوائر میں اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ورچوئنز اے آئی نے ایسے خود مختار کنورسیشنل ایجنٹس تیار کیے ہیں جو مختلف کاروبارکیلئے سیلز (فروخت) اور کسٹمر سپورٹ کے فرائض انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ورچوئنز اے آئی کے شریک بانی مدثر شریف نے کہ ہم نے اس یقین کے ساتھ ورچوئنز کی بنیاد رکھی کہ اے آئی ایجنٹس کو نہ صرف سوالات کے جوابات دینے چاہئیں بلکہ انہیں سیاق و سباق کو صحیح معنوں میں سمجھنا چاہیے، بات چیت سے سیکھنا چاہیے اور ایسے نتائج فراہم کرنے چاہئیں جو انسانی کارکردگی کے برابر ہوں یا اس سے بھی بہتر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خریداری ہمارے اس وژن کی توثیق کرتی ہے اور امریکہ کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک میں ہماری ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر لاگو کرنے کے لیے نئے راستے کھولتی ہے۔

اس دوران ورچوئنز اے آئی کے شریک بانی راحیل احمد نے  کہا کہ یہ خریداری ایک مضبوط پیغام دیتی ہے کہ پاکستان کا اے آئی  ٹیلنٹ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تیار کرسکتا ہے، امریکی کمپنیوں کو اپنی جانب راغب کر سکتا ہے اور عالمی ٹیک فرموں میں قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

آٹو سافٹ ویئر انڈسٹری کے تجربہ کار ماہر اینتھونی مونٹیرو کی سربراہی میں کام کرنے والی کمپنی آٹو ایکوائر اے آئی  کا مقصد امریکہ میں آٹوموٹیو ڈیلرشپس کی گاڑیوں کے حصول کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ہے۔ یہ کمپنی ہدف کے تعین ، پیشکشوں، معائنے، لاجسٹکس اور دھوکہ دہی سے تحفظ جیسے تمام مراحل کو ایک ہی اے آئی ڈرائیون  (مصنوعی ذہانت پر مبنی) پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آٹو ایکوائر اے آئی کے سی ای او اینتھونی مونٹیرو نے کہا کہ ورچوئنز نے انٹیلیجنٹ آٹومیشن اور اے آئی ایجنٹ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں ایک متاثر کن بنیاد رکھی ہے۔

ان کی مہارت کو آٹو ایکوائر اے آئی کا حصہ بنا کر ہم ایسے ایجنٹک اے آئی حل فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کو وسعت دے رہے ہیں جو خود کار طریقے سے کام کرسکیں، قدرتی انداز میں بات چیت کرسکیں اور ان ڈیلرز کے لیے حقیقی نتائج حاصل کر سکیں جو اپنی خریداری کے عمل کو مؤثر طریقے سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ خریداری ورچوئنز کی ایجنٹک اے آئی ٹیکنالوجی کو  آٹو ایکوائر کی ان کوششوں کے مرکز میں لے آئی ہے جن کا مقصد امریکہ کی 1 ٹریلین ڈالر کی استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک بڑا انقلاب برپا کرنا ہے۔

پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم کے لیے ایک اہم سنگِ میل

ورچوئنز کا ماننا ہے کہ یہ معاہدہ محض ایک تجارتی لین دین سے بڑھ کر ہے، یہ پاکستان کی اے آئی صلاحیتوں کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتراف کی علامت ہے۔

اگرچہ پاکستانی سافٹ ویئر ڈویلپرز طویل عرصے سے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں لیکن یہ خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی بانی ایسی ملکیتی  اے آئی پلیٹ فارمز تیار کر سکتے ہیں جو امریکہ کے بڑے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسی قوم کے لیے جو خود کو ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر منوانے کے لیے کوشاں ہے، ورچوئنز کی یہ خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس عالمی اے آئی انڈسٹری میں اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔