Business Recorder - Pakistan

ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 بلاک تھری اور سپر مشاق کے جلوے
پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی ٹیم سعودی عرب میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش 2026 میں حصہ لے رہی ہے۔ اس موقع پر پی اے ایف جدید JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور معروف سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارے کو پیش کررہا ہے۔

عالمی دفاعی نمائش 2026 دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں عالمی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شو میں پی اے ایف کی شرکت پاکستان کو ہوا بازی اور دفاعی حل کے شعبے میں ایک ابھرتا ہوا عالمی مرکز کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مقامی ایرو اسپیس صلاحیتوں اور تجربہ کار آپریشنل مہارت کو اجاگر کیا گیا۔

جے ایف 17 بلاک III پاکستان کی لڑاکا ہوا بازی ٹیکنالوجی کی بہترین مثال ہے، جس میں جدید اویونکس، اے ای ایس اے ریڈار، جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور دور دراز لڑائی کی صلاحیتیں شامل ہیں، جو جدید فضائی افواج کی عملی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

اسی طرح سپر مشاق ٹرینر طیارہ پاکستان کی پائلٹ تربیت کے شعبے میں مہارت کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنی قابل اعتماد، کم لاگت اور آسان دیکھ بھال کی خصوصیات کی بدولت سپر مشاق کئی دوست ممالک میں کامیابی کے ساتھ شامل کیا گیا اور دنیا بھر میں بنیادی پرواز کی تربیت کے لیے معیار قائم کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پی اے ایف کی عالمی دفاعی نمائش میں موجودگی دفاعی تعاون، دفاعی برآمدات کی فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط کرنے کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

اس نمائش میں بین الاقوامی وفود، دفاعی اہلکار اور عسکری صنعت کے رہنما پی اے ایف کے نمائندوں سے ملاقات کر کے تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی منتقلی کے نئے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ اختتام پذیر، 19 ممالک کے دستوں کی شرکت

9 واں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ  مقابلہ  کھاریاں میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک طویل گشتی مشق ہے جس کا مقصد شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات، حربی تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق 5 فروری 2026 سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں منعقد کی گئی جس نے ایک حقیقت سے قریب تر اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول فراہم کیا۔

وقت کے ساتھ ساتھ پی اے ٹی ایس ایک باوقار اور سخت مقابلہ جاتی عسکری مشق کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جو شریک ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت، باہمی سیکھنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ فورم فوجی سطح پر تعاون اور باہمی فہم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشکل آپریشنل ماحول میں ٹیم اسپرٹ اور رفاقت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

رواں سال مقابلے میں 19 ممالک کی وسیع شرکت دیکھنے میں آئی جن میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور ازبکستان شامل تھے۔ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصرین کے طور پر شرکت کی۔ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 مقامی ٹیموں کے علاوہ پاک فضائیہ کے مبصرین نے بھی ایونٹ میں حصہ لیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تمام شریک ٹیموں کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت، آپریشنل صلاحیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کی کثیرالقومی سرگرمیاں اجتماعی تیاری کو بہتر بنانے اور جدید جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شریک ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مشق کے دوران پیشہ ورانہ معیار، تنظیم اور نظم و ضبط کو سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مختلف تربیتی سرگرمیاں بھی دیکھیں جہاں انہوں نے نئے قائم کردہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے دستوں اور تکنیکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے روایتی تربیت کے ساتھ سمیولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔