Business Recorder - Markets

اہم امریکی معاشی اعداد و شمار سے قبل سرمایہ کار محتاط، سونے کی قیمتوں میں کمی
سونے کی قیمتوں میں منگل کو کمی دیکھی گئی تاہم یہ 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر برقرار رہا۔ سرمایہ کار اس ہفتے کے آخر میں جاری ہونے والے امریکہ میں ملازمتوں اور افراطِ زر (مہنگائی) کے اہم اعدادوشمار سے قبل محتاط نظر آرہے ہیں جو امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے مستقبل کے تعین میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں منگل کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 5,030.80 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ اس سے قبل پیر کو سونے کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا تھا کیونکہ ڈالر ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ واضح رہے کہ 29 جنوری کو سونے نے 5,594.82 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھوا تھا۔

اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی سونا (گولڈ فیوچرز) 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 5,051.70 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اسپاٹ سلور کی قیمت 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.63 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 29 جنوری کو چاندی 121.64 ڈالر کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ٹیسٹی لائیو میں گلوبل میکرو کے سربراہ، ایلیا سپیواک نے کہا کہ ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں جہاں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافے کا ایک قدرتی رجحان  موجود ہے اور اب سوال صرف یہ ہے کہ فیڈرل ریزرو کی قلیل مدتی پالیسی سے متعلق توقعات اس پر کتنا اثر انداز ہوتی ہیں۔

منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر میں قیمت مقرر کیے جانے والی دھاتیں (جیسے سونا اور چاندی) غیر ملکی خریداروں کے لیے مزید مہنگی ہو گئیں۔

سپیواک نے مزید کہا کہ سونے کی قیمت اوپر اور نیچے دونوں اطراف سے واپس 5,000 ڈالر کی سطح کی طرف چلی آ رہی ہے، جبکہ چاندی میں سٹے بازی کی وجہ سے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

سرمایہ کار امریکہ کے معاشی اعدادوشمار کے ایک سلسلے کا انتظار کررہے ہیں جن میں منگل کو ریٹیل سیلز (پرچون فروخت)، بدھ کو نان فارم پے رولز کی رپورٹ اور جمعہ کو افراطِ زر (مہنگائی) کے اعداد و شمار جاری ہوں گے۔ مارکیٹ اس وقت 2026 میں شرحِ سود میں کم از کم دو بار 25، 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی توقع کر رہی ہے جس میں پہلی کٹوتی جون میں متوقع ہے۔

سونے جیسی غیر منافع بخش دھاتیں کم شرح سود کے ماحول میں عموماً اچھی کارکردگی دکھاتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہاسٹ نے پیر کو کہا کہ آنے والے مہینوں میں امریکی روزگار میں اضافہ کم ہو سکتا ہے۔

انڈس انڈ سیکیورٹیز کے سینئر ریسرچ اینالسٹ جگر ترویدی نے کہا کہ سونے کے لیے 5 ہزار ڈالر اور چاندی کے لیے 80 ڈالر کی سطح ایک سہارا  فراہم کر رہی ہے لیکن دن بھر کی تجارت کے دوران دونوں دھاتیں بڑی حد تک ایک خاص دائرے میں رہیں گی جس میں پرافٹ بکنگ کی وجہ سے قیمتوں کا جھکاؤ معمولی گراوٹ کی طرف رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر سرمایہ کار محتاط ہیں۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 2 فیصد کمی کے ساتھ 2,080.30 ڈالر فی اونس پر آگئی جب کہ پیلیڈیم کی قیمت میں 1.1 فیصد گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 1,721.75 ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔