Business Recorder - Pakistan

بیرسٹر سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، جائیں عمران خان کی حالتِ زار کا جائزہ لیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے اور انہیں اس معاملے میں فرینڈ آف کورٹ (عدالت کا نمائندہ) مقرر کیا ہے۔

یہ پیشرفت سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکلاء کی اس درخواست کو مسترد کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی جس میں عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا کی گئی تھی۔

منگل کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران واضح حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالت زار اور انہیں وہاں میسر سہولتوں کا جائزہ لیں اور اس بارے میں ایک تفصیلی تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو خاص طور پر ہدایت کی کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی اس ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں جیل میں ملاقات کے دوران کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑے تو وہ براہ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں قید کے دوران 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ فراہم کردی گئی، تاہم عدالت نے تازہ صورتحال جاننے کیلئے سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ان پر ایک بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے اور وہ عدالت کی جانب سے تفویض کردہ ڈیوٹی کے تحت جیل جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات دن دو بجے ہوگی جس کے بعد وہ اپنی رپورٹ تیار کریں گے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کل سلمان صفدر کی رپورٹ دیکھنے کے بعد پرسوں اس کیس کی مزید سماعت کی جائے گی جس کے لیے کارروائی 12 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت سابق وزیرِ اعظم کی صحت اور قید کے حوالے سے ایک بار پھر شروع ہونے والی سیاسی بحث اور قانونی کارروائیوں کے دوران سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے کی استدعا کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اسے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک خطرناک رکاوٹ پیدا ہوئی ہے جو بینائی کو متاثر کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم کا معائنہ کرنے والے طبی ماہرین نے اس حالت کو انتہائی حساس اور تشویشناک قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مناسب علاج میں کسی بھی قسم کی تاخیر ان کی بینائی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔