Business Recorder - Pakistan

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلاء کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی
سپریم کورٹ  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کے وکلاء کی فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی جبکہ دیگر مختلف کیسز میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے مؤکل سے فوری ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کی استدعا کی، جسے چیف جسٹس نے مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فریق مخالف کو نوٹس جاری کیے اور ان کا موقف سنے بغیر ایسا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ دیگر عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی موجودہ قانونی حیثیت کا تعین کرنا بھی ضروری ہے۔

توشہ خانہ فوجداری کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ منگل تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے لیے جیل سے ان کی صحت کی تازہ ترین رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ مزید برآں عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ترجیح درخواست پر اٹھائے گئے اعتراضات کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

دیگر اہم کیسز کے بارے میں بھی واضح احکامات جاری کیے گئے۔ عدالت نے سائفر کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اسی طرح 9 مئی کے لاہور واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی منسوخی اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف دائر ہتک عزت کی درخواستوں کی سماعت بھی تین رکنی بینچ کرے گا۔

ان تمام درخواستوں پر مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے، تاکہ متعلقہ بینچ اور فریقین اپنی تیاریاں مکمل کر سکیں۔