Business Recorder - World

خراب ذہنی صحت نے اعتراف جرم پر مجبور کیا، نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے کا عدالت میں بیان
نیوزی لینڈ میں سات سال قبل دو مساجد میں 51 مسلمان نمازیوں کو قتل کرنے والے سفید فام بالادستی پسند 35 سالہ برینٹن ٹارنٹ نے پیر کے روز مقامی میڈیا کے مطابق عدالت میں کہا کہ جب اس نے قصوروار ہونے کا اعتراف کیا تو وہ  ذہنی طور پر معقول حالت میں نہیں تھا اور اب وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہتا ہے۔

35 سالہ برینٹن ٹارنٹ، جو ایک آسٹریلوی شہری ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے ویلنگٹن کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے قصوروار اعترافات کے خلاف اپیل دائر کرنے کی درخواست کی۔

مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کے دوران ٹارنٹ نے فوجی طرز کے نیم خودکار ہتھیار استعمال کیے اور ہلاکتوں کو فیس بک پر ہیڈ ماؤنٹ کیمرے کے ذریعے براہِ راست نشر کیا۔ حملے سے پہلے اس نے ایک نسلی امتیازی منشور بھی جاری کیا تھا۔

ابتداء میں ٹارنٹ نے تمام الزامات کی تردید کی تھی اور مقدمے کی تیاری کر رہا تھا، لیکن ایک سال بعد اس نے 51 قتل، 40 قتل کی کوشش اور ایک دہشت گردی کے جرم سمیت تمام الزامات پر قصوروار ہونے کا اعتراف کیا۔

نیوزی لینڈ ہرالڈ کے مطابق ٹارنٹ نے عدالت کو بتایا کہ سخت قید کی شرائط نے اس کی ذہنی صحت بگاڑ دی تھی اور اس وقت وہ سمجھداری کے ساتھ قصوروار ہونے کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں تھا۔

اس نے کہا کہ میرے پاس وہ ذہنی حالت یا صحت نہیں تھی جو اس وقت باخبر فیصلہ لینے کے لیے ضروری تھی۔ میں نے فیصلے کیے، لیکن وہ رضاکارانہ یا منطقی نہیں تھے، کیونکہ قید کی شرائط غیر انسانی تھیں۔

عدالت برائے اپیل یہ جانچ کرے گی کہ آیا ٹارنٹ اپنے اعترافات کے وقت قید کی غیر انسانی شرائط کی وجہ سے منطقی فیصلے کرنے کے قابل تھا یا نہیں۔

ٹارنٹ عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے اور نیوزی لینڈ کی عدالت نے پہلی بار کسی شخص کو بغیر رعایت کے عمر بھر قید کی سزا سنائی تھی۔ اپیل کی سماعت پانچ دنوں کے لیے مقرر ہے اور جمعہ تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔