Business Recorder - Markets - Energy

امریکا اور ایران کے مذاکرات، خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی منڈی میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ امریکا اور ایران کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تنازع اور خطے سے تیل کی فراہمی میں خلل کے خدشات میں کمی آئی ہے۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز 49 سینٹ یا 0.72 فیصد کمی کے بعد 67.56 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جو جمعے کو 50 سینٹ اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 42 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 63.13 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا، حالانکہ جمعے کو اس میں 26 سینٹ اضافہ ہوا تھا۔

آئی جی کے مارکیٹ اینالسٹ ٹونی سائکامور کے مطابق ہفتے کے آغاز میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور عمان میں ہونے والے امریکا، ایران جوہری مذاکرات پر مارکیٹ نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید مذاکرات کی توقع کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں فوری طور پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ خاصا کم ہو گیا ہے۔

ایران اور امریکا نے عمان میں جمعے کو ہونے والی بالواسطہ بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے اختلافات کے باوجود مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس پیش رفت سے ان خدشات میں کمی آئی کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں خطہ جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا نے علاقے میں اضافی فوجی قوت تعینات کر رکھی ہے۔

سرمایہ کار اس بات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں کہ ایران اور دیگر علاقائی ممالک سے تیل کی فراہمی میں کسی ممکنہ رکاوٹ کا خطرہ موجود ہے، کیونکہ عالمی تیل کی مجموعی کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ عمان اور ایران کے درمیان واقع آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔

کشیدگی میں کمی کے باعث گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جو گزشتہ سات ہفتوں میں پہلی گراوٹ تھی۔ تاہم ایران کے وزیر خارجہ نے ہفتے کو خبردار کیا کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو ایران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تنازع کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

ادھر سرمایہ کار روس کی یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی تیل کی آمدنی محدود کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یورپی کمیشن نے روس کی سمندری خام تیل برآمدات کی معاونت کرنے والی تمام خدمات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔ اسی دوران بھارت کی ریفائنریاں، جو کبھی روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار تھیں، اپریل کی ترسیل کے لیے خریداری سے گریز کر رہی ہیں، جس سے نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیداوار میں اضافے کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔ بیکر ہیوز کے مطابق امریکا میں توانائی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے تیسری بار تیل اور گیس کے رِگز میں اضافہ کیا، جو نومبر کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ہے۔