Business Recorder - Pakistan

چین اور ترکیہ کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف حمایت کا عزم
چین اور ترکیہ نے اتوار کے روز اسلام آباد میں امام بارگاہ پر بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کے روز حملے میں ایک شخص نے وفاقی دارالحکومت کے نواح میں واقع خدیجۃ الکبریٰ امام بارگاہ کے احاطے میں فائرنگ کی، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں حملہ آور سمیت 32 افراد جاں بحق جبکہ 170 سے زائد زخمی ہوئے۔

خودکش بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہزاروں سوگوار جمع ہوئے، جبکہ شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور حکام نے چار افراد کو گرفتار کر لیا جن پر بمبار کی معاونت کا شبہ ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ”پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مہلک دھماکے اور اس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان پر چین کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ چین جاں بحق ہونے والوں کے لیے سوگوار ہے اور زخمیوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فدان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع پر صدر رجب طیب اردوان، اپنی جانب سے اور برادر ترک عوام کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بات دفترِ خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہی۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک قیادت کا یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ” دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔“

رائٹرز کے مطابق شدت پسند تنظیم اسلامی اسٹیٹ (داعش) نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، جو اسلام آباد میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں اپنی نوعیت کا سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے جمعے کے روز ایکس پر بتایا کہ خودکش حملہ آور کا افغانستان کے دوروں کا سابقہ رہا ہے اور انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت پر حملے کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے مسجد پر حملے کی مذمت کی اور اس میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پشاور اور نوشہرہ میں کیے گئے آپریشن کے بعد چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں مبینہ ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق کارروائی کے دوران انسدادِ دہشت گردی فورس کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ” کل کے خودکش حملے نے ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔“

سخت سکیورٹی والے اسلام آباد میں بم دھماکے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں، تاہم یہ تین ماہ کے دوران دوسرا ایسا حملہ ہے اور حالیہ عرصے میں شدت پسندی میں اضافے کے تناظر میں اس نے پاکستان کے بڑے شہری مراکز میں تشدد کی واپسی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

شہر بھر میں سکیورٹی نمایاں طور پر سخت کر دی گئی، اہم مقامات کو جانے والی تمام بڑی سڑکوں اور گلیوں پر پولیس ناکے قائم کیے گئے۔ امام بارگاہ کے قریب کھلے میدان میں بعض جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز تعینات رہے۔

وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور اسے ”فول پروف“ بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔