Business Recorder - World

چین: بائیوٹیک کمپنی میں دھماکا، آٹھ افراد ہلاک
چین کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو اطلاع دی کہ شمالی چین میں ایک چھوٹی بائیوٹیک کمپنی میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ دھماکہ سنیچر کی علی الصبح شانزی صوبے کے شو یانگ میں ہوا۔

ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جیاپنگ بائیو ٹیکنالوجی کے قانونی نمائندے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور شہر نے حادثے کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

کمپنی ایک پہاڑی وادی میں واقع ہے اور حادثے کی جگہ سے گہرے زرد دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔

رائٹرز کا کمپنی سے رابطہ نہیں ہوسکا کیونکہ اس کی کوئی ویب سائٹ موجود نہیں ہے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔

جیا پینگ بائیوٹیکنالوجی جون 2025 میں قائم کی گئی تھی اور اس کا کاروباری رجسٹریشن ظاہر کرتا ہے کہ یہ کمپنی جانوروں کے کھانے، کوئلہ مصنوعات اور تعمیراتی مواد پر تحقیق کرتی ہے۔

دھماکے کے بعد فائر فائٹرز اور ہنگامی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں کمپنی کے ملازمین اور بعض تکنیکی عملے کے افراد شامل ہیں۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکہ تکنیکی خرابی، حفاظتی انتظامات کی ناکامی، یا کسی اور سبب سے ہوا۔