Business Recorder - World

کرپٹو مارکیٹ میں ہلچل: کمپنی نے صارفین کو 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائنز بھیج کر سب کو حیران کر دیا
جنوبی کوریا کی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بیتھمب (Bithumb) نے ہفتےکو بتایا کہ اس نے پروموشنل ریوارڈز کے طور پر صارفین کو غلطی سے 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائنز تقسیم کر دیے ہیں جس کے بعد ایکسچینج پر بٹ کوائن کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔

بیتھمب نے جمعہ کو پیش آنے والی اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز کا 99.7 فیصد حصہ واپس حاصل کرلیا ہے جن کی مالیت موجودہ قیمتوں کے حساب سے تقریباً 44 ارب ڈالر بنتی ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اس غلط تقسیم کے محض 35 منٹ کے اندر ہی متاثرہ 695 صارفین کے لیے ٹریڈنگ اور رقم نکلوانے ( پر پابندی عائد کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسچینج نے  پروموشنل ایونٹ کے تحت ہر صارف کو 2,000 کوریائی وان (تقریباً 1.37 ڈالر) یا اس سے کچھ زائد رقم کے چھوٹے نقد انعامات تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس کے بجائے جیتنے والوں میں سے ہر ایک کو کم از کم 2,000 بٹ کوائنز موصول ہو گئے۔

بیتھمب نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس واقعے کا بیرونی ہیکنگ یا سیکیورٹی کی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں اور سسٹم کی سیکیورٹی یا صارفین کے اثاثوں کے انتظام میں کوئی خرابی نہیں ہے۔

ایکسچینج کے چارٹس کے مطابق جمعہ کی شام بیتھمب پر بٹ کوائن کی قیمتیں تھوڑی دیر کے لیے 17 فیصد گر کر 81.1 ملین وان رہ گئیں۔ تاہم، بعد میں ان میں بہتری آئی اور آخری بار ٹریڈنگ 104.5 ملین وان پر ہوئی۔ جنوبی کوریا کی کرپٹو مارکیٹ میں بیتھمب ’اپ بٹ‘  سے پیچھے ہے، جو اس وقت مارکیٹ پر حاوی ہے۔