Business Recorder - Business & Finance

ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف، پاور ڈویژن نے نیپرا سے رجوع کرلیا
پاور ڈویژن نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ یہ درخواست 249 ارب روپے کی سبسڈی کو شامل کرنے کے بعد کی گئی ہے جس کا تعین 7 جنوری 2026 کو ملٹی ایئر ٹیرف ریجیم کے تحت کیا گیا تھا اور 12 جنوری 2026 کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی حکومت نے 13 جنوری 2026 کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نیپرا 10 فروری 2026 کو ایک عوامی سماعت کرے گا تاکہ ملک بھر میں نئے تجویز کردہ یکساں ٹیرف کو حتمی شکل دی جا سکے۔

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی جانب سے منظور شدہ نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021 کی شق 5.6.1 کے تحت اس شعبے کے مالی استحکام  کا دارومدار ایک مؤثر ٹیرف اسٹرکچر کے ذریعے سروس کی مکمل لاگت کی وصولی پر ہے جہاں تک ممکن ہوسکے۔ شق 5.6.4 کے مطابق وقت کے ساتھ  مالی طور پر خود انحصاری حکومتی سبسڈیز کی ضرورت کو ختم کردے گی (سوائے لائف لائن، صنعت یا زرعی صارفین کیلئے کسی بھی سبسڈی کے جو حکومت کے مروجہ تحفظات کے مطابق ہوں)۔ پالیسی میں مزید کہا گیا  کہ مختلف پیرامیٹرز بشمول (a) سماجی و اقتصادی مقاصد؛(b) بجٹ کے ہدف؛ اور(c) ہر اسٹیٹ اونڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی کے صارفین کے اختتامی ٹیرف سے متعلق ریگولیٹر کی سفارشات،کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت صارفین اور علاقوں کے درمیان یکساں ٹیرف تجویز کر سکتی ہے۔اس کی روشنی میں ریگولیٹر صارفین کے مفاد میں تمام اسٹیٹ اونڈ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کیلئے یکساں ٹیرف (سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سمیت) مقرر کرے گا۔

بجلی شعبے کی آمدن کی ضرورت کے موجودہ ڈھانچے میں ہم آہنگی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں اخراجات کا ایک بڑا حصہ فکسڈ لاگت پر مشتمل ہے لیکن ان کی وصولی زیادہ تر وولومیٹرک (یونٹس کے استعمال) کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آف گرڈ سولر کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کی وجہ سے اب ٹیرف کے ڈھانچے کو معقول بنانا  ضروری ہوگیا ہے۔ موجودہ وولومیٹرک ٹیرف فریم ورک نے وصولی کا غیر متناسب بوجھ دیگر صارفین پر ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں خاص طور پر کراس سبسڈائزیشن میں اضافہ ہوا ہے اور صارفین متبادل توانائی کے حل (سولر وغیرہ) کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں جہاں پاور سیکٹر کی مقررہ آمدنی کی ضرورت کا ایک بڑا حصہ مقررہ اخراجات پر مشتمل ہے اور موجودہ ٹیرف کے تحت زیادہ تر وصولی والی مقدار (وولیمٹرک) پر مبنی ہے، ساتھ ہی آف-گرڈ سولر کی نمایاں توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہو گیا کہ ٹیرف ڈھانچے کو منظم کیا جائے۔ موجودہ وولیمٹرک ٹیرف فریم ورک نے دیگر صارفین پر غیر متناسب مالی بوجھ ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں کراس سبسڈائزیشن میں اضافہ ہوا اور صارفین متبادل توانائی کے حل کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔

اسی مناسبت سے متعین کردہ آمدن کی ضرورت اور منظور شدہ سبسڈی کی حدود میں رہتے ہوئے فکسڈ (مستقل) اور ویری ایبل (متغیر) چارجز کی نئی ترتیب تجویز کی گئی ہے۔ اس کا مقصد لاگت کی منصفانہ وصولی اور گرڈ کے طویل مدتی مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ چنانچہ لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز متعارف یا ان میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

بجلی کے شعبے کے منظور شدہ مجموعی آمدن کے تقاضوں اور فکسڈ لاگت کی وصولی کے ڈھانچے کو بہتر طور پر ظاہر کرنے کے لیے، وفاقی حکومت کی زیرِ ملکیت ڈسکوز  کے لیے یکساں ٹیرف  کی منظوری کابینہ نے 4 فروری 2026 کو دے دی ہے۔ اسے اب ایکٹ کی دفعات کے تحت نیپرا کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ اس میں 249 ارب روپے کی ٹارگٹڈ ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی کو تبدیل کیے بغیر نرخوں پر نظرثانی اور فکسڈ چارجز کے نفاذ کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز دی گئی ہیں۔ ان گائیڈ لائنز کو نیپرا کے طے شدہ شیڈول آف ٹیرف میں شامل کیا جائے گا اور ڈسکوز کی آمدن کے پہلے سے طے شدہ تقاضوں کے مطابق ’ویری ایبل ریٹس‘ (فی یونٹ قیمت) کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد نیا ٹیرف جاری کیا جائے گا۔

مزید برآں پالیسی کے مطابق حکومت براہِ راست یا بالواسطہ سبسڈیز (رعایتوں) کو شامل کر کے کے-الیکٹرک  اورڈسکوز کے لیے ان کی نجکاری کے بعد بھی ایک یکساں ٹیرف برقرار رکھ سکتی ہے۔

اسی مناسبت سے، کے-الیکٹرک کے لاگو یکساں ٹیرف میں ترمیم کی ضرورت ہے، تاکہ یہ ڈسکوز کے لیے تجویز کردہ قومی یکساں ٹیرف کے ساتھ مطابقت رکھ سکے۔

اس ترمیم کی منظوری کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے اور اسے قانون کی دفعات کے تحت غور کے لیے اتھارٹی (نیپرا) کو پیش کر دیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026