Business Recorder - Pakistan

امریکہ کی ریکوڈک منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری، 1.3 بلین ڈالر منظور
امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی فنانسنگ (مالی معاونت) کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان واشنگٹن میں منعقدہ کریٹیکل منرلز منسٹریل (اہم معدنیات کے وزارتی اجلاس) کے دوران کیا گیا۔ یہ اقدام عالمی سطح پر اہم معدنیات کی فراہمی کے سلسلے (سپلائی چینز) کیلئے امریکہ کی بڑھتی ہوئی حمایت کا حصہ ہے۔

امریکہ کے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک (ایگزم) کے ذریعے منظور شدہ اس مالی معاونت کو ایک ایسے موقع پر نمایاں کیا گیا جب امریکہ نے شراکت دار ممالک کے ساتھ اہم معدنیات کے حوالے سے گیارہ نئے دوطرفہ فریم ورکس اور مفاہمتi یادداشتوں  پر دستخط کیے جبکہ مزید 17 ممالک کے ساتھ مذاکرات مکمل کیے۔

وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فورم آن ریسورس جیو اسٹریٹجک انگیجمنٹ کے آغاز کا بھی اعلان کیا جو منرلز سیکیورٹی پارٹنرشپ کی جگہ لے گا۔ اس فورم کی صدارت جون تک جمہوریہ کوریا (جنوبی کوریا) کے پاس رہے گی۔

محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) نے کہا کہ  امریکہ اہم معدنیات کی سفارت کاری میں بے مثال قیادت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حال ہی میں دستخط کیے گئے فریم ورکس قیمتوں کے تعین کے چیلنجز، سپلائی چین کے خلا کو پر کرنے اور فنانسنگ (مالی معاونت) تک وسیع رسائی کے لیے باہمی تعاون کی بنیاد فراہم کریں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا  کہ امریکی حکومت اہم معدنیات کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے بے مثال وسائل متحرک کررہی ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نجی شعبے کے اشتراک سے لیٹرز آف انٹرسٹ ، سرمایہ کاری، قرضوں اور معاونت کی دیگر صورتوں میں 30 ارب ڈالر سے زائد کے منصوبوں کی حمایت کی گئی ہے۔

وزارتی اجلاس میں 54 ممالک اور یورپی کمیشن کے نمائندے جمع ہوئے، جن میں 43 وزرائے خارجہ اور دیگر وزراء شامل تھے تاکہ اہم معدنیات اور ریئر ارتھ (نایاب دھاتوں) کی عالمی سپلائی چینز کو محفوظ اور متنوع بنانے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ شرکاء میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یورپی یونین اور افریقہ، ایشیا اور امریکہ کے دیگر ممالک کے وفود شامل تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اہم معدنیات اور نایاب دھاتیں  جدید ترین ٹیکنالوجیز کے لیے ناگزیر ہیں جن میں مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس، بیٹریاں اور خودکار آلات  شامل ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مارکیٹ انتہائی حد تک چند ہاتھوں میں مرکوز ہے جس کی وجہ سے سپلائی چین میں تعطل اور سیاسی دباؤ  کے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے نجی شعبے کے اشتراک سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اہم معدنیات کی سپلائی چینز کے لیے ’لیٹرز آف انٹریسٹ سرمایہ کاری، قرضوں اور دیگر امدادی صورتوں میں 30 بلین ڈالر سے زائد کی رقم متحرک کی ہے۔ مزید برآں، کئی دیگر منصوبے بھی اس وقت ڈیو ڈیلیجنس (تکنیکی و مالی جانچ پڑتال) کے مراحل میں ہیں، توقع ہے کہ آنے والے عرصے میں ان کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026