Business Recorder - Pakistan

ملک میں بہتری کی امیدیں بڑھنے لگیں، گیلپ سروے کے حوصلہ افزا نتائج
گیلپ سروے 2025 کے مطابق پاکستان میں عوامی جذبات اور رجحانات میں بہتری آئی ہے، اگرچہ لوگ مستقبل کے حوالے سے اب بھی محتاط ہیں۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے ایک ٹویٹ کے مطابق گیلپ سروے 2025 میں پاکستان میں معاشی بحالی کے آثار نظر آئے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 31 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے معیارِ زندگی میں بہتری آ رہی ہے جبکہ 2023 میں یہ شرح محض 15 فیصد تھی۔

ٹویٹ کے مطابق معاشی امید افزائی میں اضافہ ہوا، جہاں 25 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ 2025 میں مقامی معیشت بہتر ہوئی جبکہ 2024 میں یہ شرح صرف 12 فیصد تھی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ بہتری میکرو اکنامک استحکام کے نتیجے میں آئی ہے جس میں مہنگائی میں کمی (جو مئی 2023 میں 40 فیصد سے گر کر 6 فیصد سے بھی نیچے آ گئی)، کرنسی کی قدر میں استحکام اور غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ شامل ہے۔

سروے کے مطابق قیادت کی منظوری یا مقبولیت کی شرح بڑھ کر 36 فیصد ہو گئی جو کہ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

خرم شہزاد نے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ 2023 کی ریکارڈ سطح کے مقابلے میں اب کرپشن (بدعنوانی) سے متعلق عوامی تاثر میں کمی آئی ہے تاہم سروے کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی یہ مانتی ہے کہ حکومت اور کاروباری شعبوں میں بدعنوانی بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔

خرم شہزاد نے مزید سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے تاثر میں 2023 کے ریکارڈ اعلیٰ سطح کے مقابلے میں کمی آئی ہے حالانکہ سروے کے مطابق اب بھی بہت سے لوگ حکومت اور کاروبار میں بدعنوانی کو وسیع پیمانے پر موجود سمجھتے ہیں۔

عوامی فلاح و بہبود  میں نمایاں بہتری آئی ہے: 25 فیصد لوگوں کو خوشحال قرار دیا گیا  جبکہ 19 فیصد مشکلات کا شکار پائے گئے جو کہ 2024 میں دیکھی گئی فلاح و بہبود کی ریکارڈ کم ترین سطح کے بالکل برعکس ہے۔

ٹویٹ میں سروے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ فلاح و بہبود میں یہ بہتری صنفی امتیاز، عمر، آمدنی اور شہری و دیہی تقسیم سے بالاتر ہو کر تمام طبقات میں یکساں طور پر دیکھی گئی ہے۔

مجموعی طور پر برسوں کے معاشی بحران، سیاسی عدم استحکام اور قدرتی آفات کے بعد اب پاکستان میں عوامی موڈ محتاط انداز میں بہتر ہورہا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ترقی کا تسلسل برقرار رکھنے کا دارومدار مستقل معاشی استحکام، مؤثر طرزِ حکمرانی اور جامع معاشی نمو پر ہوگا۔

گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کا اینڈ آف ایئر سروے پاکستان سمیت دنیا کے 37 ممالک میں کیا گیا جس میں 37,338 افراد سے رائے لی گئی۔ یہ سروے ایک ایسی روایت ہے جسے یہ ایسوسی ایشن 1978 سے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ آزاد رائے عامہ معلوم کرنے والے اداروں کی جانب سے کیا جانے والا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سروے ہے، جس میں پاکستان سے گیلپ پاکستان جیسے آزاد ادارے شامل ہیں۔

گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے روایتی سالانہ سروے کے چند اہم نتائج درج ذیل ہیں:

پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے مایوس لوگوں (26 فیصد) کے مقابلے میں پرامید لوگوں کی تعداد (51 فیصد) زیادہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 46 فیصد پاکستانی اس بات کے لیے پرامید ہیں کہ سال 2025 معاشی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، جبکہ تقریباً ہر 4 میں سے 3 پاکستانی (73 فیصد) اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن محسوس کرتے ہیں۔

جنوبی ایشیا کے نتائج کا ایک منظرنامہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی جواب دہندگان امید کے لحاظ سے دوسرے سب سے کم درجے پر رہے جہاں 51 فیصد کا خیال تھا کہ 2025 کا سال 2024 کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوگا۔ امید پسندی کے لحاظ سے بنگلہ دیش (78 فیصد) کے جواب دہندگان سب سے آگے رہے، جس کے بعد چین (71 فیصد) اور بھارت (66 فیصد) کا نمبر رہا۔ پاکستان کے بعد ایران کے جواب دہندگان تھے، جہاں صرف 27 فیصد کا خیال تھا کہ اگلا سال موجودہ سال سے بہتر ہوگا۔

نیٹ ہوپ اسکور جو کہ پرامید افراد کے فیصد میں سے مایوس افراد کا فیصد گھٹا کر نکالا جاتا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ 51 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ 2025 کا سال 2024 سے بہتر ہوگا، جبکہ 26 فیصد کا خیال ہے کہ یہ مزید خراب ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026