Business Recorder - Sports

آسٹریلوی فاسٹ بولر ہیزل ووڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے
آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے جو کہ فٹنس حاصل کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ اور ایڑی کی انجری کے باعث ایشز سیریز نہیں کھیل سکے تھے، تاہم یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کا کم از کم کچھ حصہ ضرور کھیلیں گے۔

سلیکٹر ٹونی ڈوڈیمائڈ نے جمعہ کو بتایا ہمیں امید تھی کہ جوش ’سپر 8‘ مرحلے تک میچ فٹنس حاصل کر لیں گے، لیکن تازہ ترین علامات کے مطابق وہ ابھی فٹنس سے دور ہیں اور ان کے ریکوری پروگرام میں تیزی لانا بہت زیادہ خطرے کا باعث بنے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوری طور پر کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کریں گے۔ ہمارا خیال ہے کہ ابتدائی میچوں کے لیے ہمارے پاس کافی کھلاڑی موجود ہیں، اس لیے بعد میں ضرورت کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کریں گے۔

مچل اسٹارک کی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ اور پیٹ کمنز کے کمر کی تکلیف کے باعث باہر ہونے کے بعد ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا جس میں آسٹریلیا کی مشہور  پیس ٹریو (تین بہترین فاسٹ بولرز) میں سے کوئی ایک بھی شامل نہیں ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نیتھن ایلس اور بلے باز ٹم ڈیوڈ گروپ مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ لیگ اسپنر ایڈم زیمپا اگلے ہفتے کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔