Business Recorder - Pakistan

مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال، اسحاق ڈار کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خطوط
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو خطوط ارسال کرتے ہوئے  مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدر، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو علیحدہ علیحدہ خطوط لکھے، جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر  میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور عوام پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم پر قائم ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغامات میں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار رائے شماری کرائی جائے تاکہ کشمیری عوام اپنی خواہشات کا اظہار کر سکیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشویشناک انسانی حقوق کی صورتحال کے تدارک اور بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

یوم یکجہتی کشمیرسے قبل اسلام آباد میں تعینات سفارت کاروں کو موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک جامع بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے افسران اور عملے نے جناح ایونیو پر یکجہتی واک میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتی مشنز میں سیمینارز، ویبینارز، عوامی ریلیاں اور فوٹو نمائشوں سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026