Business Recorder - Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت سے ممکنہ ٹکراؤ کی صورت میں پاکستان حکومت سے اجازت لے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے  کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچتی ہے اور اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوتا ہے تو اس سلسلے میں حکومت سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کی تیاریاں اس وقت تلخ سیاسی رنگ اختیار کر گئیں جب بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور پاکستان نے گروپ اے میں شریک میزبان بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ تاہم دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سیمی فائنل یا فائنل میں مقابلے کا امکان اب بھی موجود ہے۔

سلمان آغا نے کولمبو میں میڈیا کو بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ یہ حکومت کا فیصلہ تھا اور اگر ہمیں سیمی فائنل یا فائنل میں ان سے کھیلنا پڑا تو ہم دوبارہ حکومت سے رابطہ کریں گے اور ان کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں گروپ سی سے نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ اسلام آباد حکومت نے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت تو دے دی لیکن 15 فروری کو بھارت کے خلاف بڑے میچ سے دستبردار ہونے کا حکم دیا۔

سلمان آغا نے مزید کہا یہ دکھ کی بات ہے کہ بنگلہ دیش یہاں نہیں ہے،ان کی ٹیم بہت اچھی ہے۔ امید ہے وہ ہماری حمایت کریں گے۔  انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ ورلڈ کپ میں امریکہ سے ہونے والی شکست کی مایوسی کو پیچھے چھوڑ کر بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر نہ صرف دو قیمتی پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا بلکہ اس کے نیٹ رن ریٹ پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ خراب موسم یا کسی ایک میچ میں شکست پاکستان کی کوالیفائی کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے لیکن کپتان کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات سے پریشان نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں 3-0 سے شکست دینے کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ یہاں پہنچی ہے۔ سلمان آغا نے سری لنکا کو اپنا  دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں یہاں بہت سپورٹ ملتی ہے۔