Business Recorder - Business & Finance

جغرافیائی سیاسی اور معاشی تناؤ، سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
سونے کی قیمت میں جمعرات کو  1 فیصد سے زائد اضافے سے ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جغرافیائی سیاسی اور معاشی تناؤ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جبکہ چاندی اور پیلیڈیم  کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 5,016.89 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سونے کی قیمت 5,594.82 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں اپریل کی ڈیلیوری کے لیے سونے کے سودے  1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 5,036.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

جغرافیائی سیاسی محاذ پر دونوں اطراف کے حکام نے بتایا کہ ایران اور امریکہ جمعہ کو عمان میں مذاکرات کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، تاہم فریقین اب بھی اس بات پر دست و گریبان ہیں کہ واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات میں تہران کے میزائل پروگرام کو بھی شامل کیا جائے، جبکہ ایران کا اصرار ہے کہ بات چیت صرف اس کے جوہری پروگرام تک محدود رہنی چاہیے۔

اے ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں نجی شعبے کی ملازمتوں میں جنوری میں صرف 22,000 کا اضافہ ہوا، جو ماہرینِ اقتصادیات کی توقع کردہ 48,000 کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ لیبر مارکیٹ کی کمزوری عام طور پر اس بات کو مضبوط کرتی ہے کہ روزگار پیدا کرنے کے لیے شرح سود کم کی جائے۔

سرمایہ کار 2026 میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کم از کم دو کٹوتیوں کی توقع کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی نظریں دسمبر کی جاب اوپننگز اینڈ لیبر ٹرن اوور سروے رپورٹ پر لگی ہیں جو آج ہی جاری ہونی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جزوی بندش کی وجہ سے اس رپورٹ کی منگل کو ہونے والی اشاعت میں تاخیر ہوئی تھی۔

سونا جس پر کوئی منافع یا سود نہیں ملتا، عام طور پر کم شرحِ سود والے ماحول میں بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 89.88 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چاندی 121.64 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی تھی۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2,272.55 ڈالر فی اونس رہی جو 26 جنوری کو 2,918.80 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کی صورتحال ہے۔ دوسری جانب پیلیڈیم کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,787.55 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔