Business Recorder - Business & Finance

انٹرلوپ کے ششماہی منافع میں ریکارڈ 300 فیصد اضافہ، 5.9 ارب تک جا پہنچا
پاکستان کے بڑے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان میں سے ایک انٹرلوپ لمیٹڈ (آئی ایل پی) کے منافع میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 300 فیصد اضافے کے ساتھ 5.90 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

کمپنی نے 2024 کے اسی عرصے (مالی سال 25 کی پہلی ششماہی) میں 1.48 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) ریکارڈ کیا تھا۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں انٹرلوپ لمیٹڈ  نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 2 روپے فی شیئر عبوری نقد ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

آئی ایل پی کے خالص منافع میں یہ نمایاں اضافہ اس کی دیگر آمدن اور فروخت میں اضافے کے عین مطابق ہے۔ اسی دوران کمپنی کے مالیاتی اخراجات میں کمی اور مجموعی آمدنی میں اضافے نے بھی زیادہ منافع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں انٹرلوپ کا مجموعی منافع بڑھ کر 21.11 ارب روپے ہو گیا جو مالی سال 2025 کے اسی عرصے کے 17.09 ارب روپے کے مقابلے میں 23.5 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کی دیگر آمدن میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا جو مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے 56.97 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 1.71 ارب روپے تک پہنچ گئی یعنی 200 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کمپنی کے مالیاتی اخراجات  مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں کم ہو کر 3.37 ارب روپے رہ گئے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 5.57 ارب روپے تھے۔

کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع  مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے 1.64 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 10.03 ارب روپے رہا۔

31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے فی شیئر آمدن (ای پی ایس) 1.06 روپے اعلان کی گئی ۔