Business Recorder - Business & Finance

پی آئی اے کا ایئر فرانس کے ایل ایم کے ساتھ کارگو پارٹنرشپ کا معاہدہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عالمی ایوی ایشن گروپ ایئر فرانس کے ایل ایم کے ساتھ کارگو شیئرنگ کا  اہم معاہدہ کرلیا ، جو قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی مال برداری کی صلاحیتوں میں  بڑی توسیع ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کارگو پارٹنرشپ کا یہ معاہدہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے ذریعے پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس کے ایل ایم کے وسیع عالمی نیٹ ورک تک رسائی ملے گی۔

اس معاہدے کی شرائط کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم دونوں کے نیٹ ورکس پر ایک ہی  ایئر وے بل  استعمال کرتے ہوئے اپنی مصنوعات بھیج سکیں گے، جس سے برآمدی عمل میں آسانی اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی بہتر ہوگی۔

پی آئی اے کارگو دبئی، ریاض یا دمام کے ذریعے ایئر فرانس کے ایل ایم کے نیٹ ورک سے منسلک ہوگا۔ یہ شراکت داری پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، اسٹٹ گارٹ اور ڈسلڈورف سمیت اہم یورپی مقامات کے راستے کھولتی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے سے نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس جیسے بڑے امریکی شہروں تک بھی رسائی حاصل ہو گئی ہے۔