Business Recorder - Sports

نیوزی لینڈ تنازع : برطانوی کوچ کی بروک کے ردعمل کی ستائش، مضبوط جوان قرار دیدیا
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے وائٹ بال کپتان ہیری بروک کی جانب سے حالیہ تنازع کو مہارت سے سنبھالنے اور ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں ٹیم کو فتح دلانے پر ان کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ہیری بروک گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے نائٹ کلب میں باؤنسر کے ساتھ جھگڑے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے تنقید کی زد میں تھے۔ 26 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ ماہ اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے اسے اپنے اور ٹیم کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا تھا۔

بروک کی قیادت میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا، جو ورلڈ کپ سے قبل ایک اہم حوصلہ افزائی ہے۔میکولم نے کہا کہ  میدان سے باہر بروک کے لیے وقت مشکل تھا لیکن وہ ایک مضبوط انسان ہیں جنہوں نے اسے ایک طرف رکھ کر ٹیم کی شاندار قیادت کی اور اپنی بہترین کرکٹنگ عقل کا مظاہرہ کیا۔

میکولم نے مزید کہا کہ بروک کو اپنے طرزِ عمل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے کھلاڑیوں پر مسلسل شیڈول کے ذہنی دباؤ پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اب سال کے 12 مہینے کھیلی جاتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے ذہنی طور پر چیلنجنگ ہو سکتا ہے لہٰذا بطور لیڈر ہمارا کام ان لڑکوں کا خیال رکھنا ہے۔ انگلینڈ اتوار کو نیپال کے خلاف میچ سے اپنے ورلڈ کپ مشن کا آغاز کرے گا۔