Business Recorder - Business & Finance

اسٹیٹ بینک نے ایچ بی ایل زرعی کو منظور شدہ زرعی سروس فراہم کنندہ کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دیدی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ذریعے حبیب بینک لمیٹڈ کی ذرعی شاخ، ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ (ایچ  بی ایل  زرعی) کو ’زرخیز-اے‘ آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ اسکیم کے تحت منظور شدہ زرعی سروس فراہم کنندہ (اے ایس پی) کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد شریک بینک زرعی قرضوں کے لیے براہ راست مصنوعات اور خدمات فراہم کر سکیں گے، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کی معیشت بہتر ہوگی۔ اسکیم کے تحت نقد ادائیگی کے بجائے براہ راست منظور شدہ زرعی خدمات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے، جس سے مالیات صرف زرعی سرگرمیوں جیسے اعلیٰ معیار کے بیج، کھاد، فصل کے تحفظ کے سامان، زرعی مشاورت، مشینی سہولیات اور مارکیٹ تک رسائی پر استعمال ہوں گی۔

منظوری کے بعد، ایچ بی ایل زرعی اس ماڈل کو ایک جامع زرعی سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے عملی شکل دے گا۔ کسان اپنے قرض کی حد براہ راست ایچ بی ایل زرعی کے مراکز پر استعمال کر کے معیاری بیج، کھاد اور فصل کے تحفظ کے آلات حاصل کر سکیں گے، ساتھ ہی انہیں مسلسل زمینی سطح پر زرعی مشاورتی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، کسان مشینی سہولیات استعمال پر ادائیگی کے طریقہ کار کے تحت حاصل کر سکیں گے اور ایچ بی ایل زرعی کی منفرد فصل کی فروخت کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جو شفاف مارکیٹ رسائی، معیاری گریڈنگ اور بروقت دستاویزی ادائیگی فراہم کرتی ہے۔

یہ خدمات ایک بند لوپ سسٹم کی شکل میں مالیات کو پیداوار اور مارکیٹ کے نتائج سے جوڑتی ہیں، جس سے زرعی قرضے کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جاتا ہے۔

ایچ بی ایل زرعی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر عزیز نے کہا کہ منظور شدہ زرعی سروس فراہم کنندہ بننا ایچ بی ایل زرعی کے مربوط اور عملی ماڈل پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ زرعی مالیات حقیقی پیداوار، شفافیت اور کسان کی آمدنی میں اضافہ میں تبدیل ہو۔

منظوری کے بعد متعدد شریک بینک ایچ بی ایل زرعی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اسکیم کے تحت براہ راست زرعی مالیات کو عملی طور پر نافذ کیا جا سکے۔ ایچ بی ایل زرعی پاکستان میں کسی بھی بڑے بینک گروپ کی پہلی غیر مالیاتی ذیلی کمپنی ہے جسے قومی زرعی مالیاتی اسکیم کے تحت اے ایس پی کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ یہ خدمات کی وسعت اور عملی دائرہ کار کے لحاظ سے سب سے بڑا اے ایس پی ہے، جو پنجاب اور سندھ میں زرعی ڈیرہ اور زرعی دوست شاپس کے نیٹ ورک کے ذریعے تمام اہم زرعی خدمات فراہم کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026