Business Recorder - Sports

مسلسل دوسری ٹی ٹوئنٹی فتح کا ہدف، بھارتی کوچ گمبھیر دباؤ کا شکار
دفاعی چیمپئن بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گا، تاہم کوچ گوتم گمبھیر کو شائقین کی توقعات اور حالیہ ناقص کارکردگی کے باعث سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز ہفتے کو ممبئی میں امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز ہی تنازعات کی زد میں رہا ہے اور گزشتہ ماہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات پر بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر اسے باہر نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیاہے۔ جواباً حکومت پاکستان نے بھی احتجاجاً 15 فروری کو شیڈول پاک بھارت ٹکر کے لیے اپنی ٹیم کو سری لنکا جانے سے روک دیا ہے۔

اگرچہ اس بائیکاٹ سے ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی رقابت ختم ہوگئی ہے لیکن بھارت کے لیے گروپ میں ٹاپ کرنے کی راہ آسان ہوگئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بھارت نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کو 4-1 سے ہرا کر اپنی دھاک بٹھائی ہے لیکن ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں ہوم سیریز ہارنے کے بعد گمبھیر کی ملازمت خطرے میں ہے۔

گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت 19 میں سے 10 ٹیسٹ ہار چکا ہے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ابھیشیک شرما جیسے جارح مزاج بلے باز اب ٹیم کا سہارا ہیں۔

اسی طرح جسپریت بمراہ کی قیادت میں باؤلنگ اٹیک مضبوط ہے، تاہم کوئی بھی ٹیم اب تک مسلسل دو ورلڈ کپ نہیں جیت سکی، جو بھارت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔