Business Recorder - Business & Finance

بینک الفلاح نگاہ آرٹ ایوارڈز : مہارت، وژن اور تخلیقی ورثے کا جشن
بینک الفلاح نگاہ آرٹ ایوارڈز 2026 کی تقریب تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقد ہوئی، جس میں فن و ثقافت سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد فنکارانہ کمال اور عصری بصری بیانیے میں نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب میں ابھرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو مختلف  ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کامیاب امیدواروں میں رابعہ جلیل (ایبسٹریکٹ)، اشتیاق سندھو (پورٹریٹ)، مصور شبیر (پرنٹ میکنگ) اور احسن جمال (منی ایچر) شامل تھے۔ علی بابا کو تھری ڈی اسکلپچر، ظہیر چوہدری کو فوٹوگرافی، جمیل بلوچ کو ڈرائنگ، بابر مغل کو اسٹل لائف، مسعود اے خان کو لینڈ اسکیپ، فیضان ریڈنگر کو خطاطی اور مبینہ زبیری کو فیگریٹو کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔ کرن وسیم کو ایمرجنگ آرٹسٹ  جبکہ صولت اجمل کو کیوریٹر اور سعدیہ پاشا کامران کو آرٹ کریٹک ایوارڈ ملا۔

پاکستان کے فنی ورثے کے تحفظ اور ترویج کے لیے نسرین عسکری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں لوک موسیقی اور طلبہ کے وظائف کے لیے فن پاروں کی نیلامی بھی کی گئی۔

ایوارڈز کا فیصلہ آر ایم نعیم اور نور جہاں بلگرامی سمیت معتبر جیوری نے کیا، جبکہ ایوارڈز جاوید جبار اور احمد شاہ جیسی شخصیات نے تقسیم کیے۔ یہ ایوارڈز پاکستانی فن کی فکری بلندی کی عکاسی کرتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026