Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.76روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی  279.77 روپے پر بند ہوئی تھی۔

پیر کوعالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر اپنی مضبوطی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، کیونکہ سرمایہ کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیون وارش کی قیادت میںفیڈرل ریزرو (امریکی مرکزی بینک)کیسا ہوگا جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بینک کے بیلنس شیٹ کے حجم میں کمی کو ترجیح دیتے ہیں۔

جاپانی کرنسی ین بھی ایک بار پھر تاجروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جب جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی نے ہفتے کے آخر میں ایک انتخابی تقریر کے دوران ین کی قدر میں کمی کے فوائد پر بات کی۔ ان کا یہ لہجہ ان کی اپنی وزارتِ خزانہ کے موقف سے متصادم تھا، جو کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیون وارش کو فیڈرل ریزرو کا اگلا چیئرمین نامزد کرنے کے فیصلے نےقیمتی دھاتوں (سونا، چاندی)کی قیمتوں میں کمی کر دی جبکہ ڈالر نے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں ہونے والے نقصانات پر قابو پا لیا۔

اگرچہ سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ کیون وارش شرحِ سود میں کٹوتی کی طرف مائل ہوں گے، تاہم ان سے یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ وہ فیڈرل ریزرو کی بیلنس شیٹ کو محدود کریں گے۔ عام طور پر بیلنس شیٹ میں کمی ڈالر کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے مارکیٹ میں کرنسی کی سپلائی کم ہو جاتی ہے۔

پیر کوایشیائی مارکیٹ کے آغاز پر امریکی ڈالر حاوی رہاجس کی وجہ سے یورو 1.20 ڈالرکی سطح سے کافی نیچے گر کر1.1848 ڈالرپر آ گیا۔ اسی طرح پاؤنڈا سٹرلنگ 0.05 فیصد کمی کے ساتھ  1.3680 ڈالر پر آگیا جبکہ ڈالر انڈیکس جمعہ کو 1 فیصد اضافے کے بعد 97.22 پر مستحکم رہا۔