Business Recorder - Sports

بینٹن اور بروک کی عمدہ کارکردگی، انگلینڈ سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیتنے میں کامیاب
ٹام بینٹن کی ناقابل شکست نصف سنچری اور ہیری بروک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے محض ایک ہفتہ قبل حاصل ہونے والی اس فتح نے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری دلا دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے۔ تاہم تقریباً ایک گھنٹہ بارش کے باعث کھیل رکنے کی وجہ سے انگلینڈ کو 17 اوورز میں 168 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا (34)، کوسل مینڈس (32) اور پاون رتنائیکے (40) نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 42 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی نہ تھی اور محض 38 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں  لیکن ٹام بینٹن اور کپتان ہیری بروک نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

بروک نے صرف 12 گیندوں پر 36 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جبکہ بینٹن نے 33 گیندوں پر 54 رنز بنا کر  مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ اب دونوں ٹیمیں منگل کو آخری میچ کھیلیں گی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گی۔