Business Recorder - Business & Finance

تیز تر سیٹلمنٹ: ٹی پلس ون ہم سب کے لیے اہم کیوں؟
پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی نگرانی میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل (جس کا اطلاق 9 فروری 2026 سے ہوگا) کی جانب منتقلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔ اس نظام کے تحت حصص کی خرید و فروخت کا تصفیہ دو کاروباری دنوں کے بجائے اگلے ہی کاروباری دن مکمل ہو جائے گا۔ یہ اصلاحات پاکستان کو ان عالمی منڈیوں کی صف میں لا کھڑا کریں گی جو تیز رفتار، محفوظ اور زیادہ موثر سیٹلمنٹ سسٹم اپنا رہی ہیں۔ یہ اقدام کیپٹل مارکیٹس کو جدید بنانے، سسٹیمیٹک خطرات کو کم کرنے اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے ایس سی ای پی کے وسیع تر پالیسی ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹی پلس ون سیٹلمنٹ کی جانب سفر کا آغاز عالمی سطح پر امریکہ، کینیڈا، میکسیکو، ارجنٹائن، جمیکا اور چین جیسی بڑی مارکیٹوں سے ہوا جنہوں نے مختصر سیٹلمنٹ سائیکل کو کامیابی سے نافذ کر کے کارکردگی اور خطرات میں کمی کے نئے معیار قائم کیے۔ یورپ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے بھی 2027 تک ٹی پلس ون پر منتقل ہونے کا اعلان کیا جو تیز تر سیٹلمنٹ کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا ٹی پلس ون کی طرف منتقلی کا فیصلہ جدیدیت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور اس تبدیلی کو اپنانے میں اسے کئی ترقی یافتہ مارکیٹس سے بھی آگے لا کھڑا کرتا ہے۔

ٹی پلس ون سیٹلمنٹ کی جانب منتقلی ایک منظم اور آزمودہ طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ کے شرکاء بشمول پی ایس ایکس، این سی سی پی ایل، سی ڈی سی ، پی ایس بی اے اور ایم یو ایف اے پی ، سیکیورٹیز بروکرز، کسٹوڈین کلیئرنگ ممبران، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں، سیٹلنگ بینک، ای کلیئر اور دیگر نان بروکر کلیئرنگ ممبران نے سسٹمز کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال اور فرضی مشقیں مکمل کرلی ہیں۔ اس کے ساتھ  ہی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری ہے تاکہ تمام متعلقہ فریق اس تبدیلی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

ٹی پلس ون سیٹلمنٹ کی جانب منتقلی پوری مارکیٹ کے لیے درج ذیل فوائد کی حامل ہے:

• فنڈز اور سیکیورٹیز تک تیز تر رسائی جو مارکیٹ میں سرمائے کی گردش (لیکویڈٹی) کو بہتر بناتی ہے۔

• تصفیے (سیٹلمنٹ) اور کاؤنٹر پارٹی رسک میں کمی، کیونکہ لین دین کے اوپن رہنے کی مدت مختصر ہوگئی ہے۔

• تیز تر ٹریڈ فائنلائزیشن کے ذریعے مارکیٹ کی کارکردی میں بہتری

• سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، خاص طور پر ادارہ جاتی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے۔

مجموعی طور پر سیٹلمنٹ کا مختصر دورانیہ ایک مضبوط اور زیادہ مستحکم کیپٹل مارکیٹ کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج، این سی سی پی ایل، سی ڈی سی، سیکیورٹیز بروکرز، نان بروکر کلیئرنگ ممبرز، کسٹوڈینز، سیٹلنگ بینکس اور دیگر مارکیٹ ادارے باہمی تعاون سے ٹی پلس ون نظام کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ سسٹمز کی اپ گریڈیشن، مؤثر طریقہ کار، سرمایہ کاروں کی تعلیم اور آگاہی مہمات کے ذریعے  سب مل کر مختصر سیٹلمنٹ سائیکل کی جانب ہموار منتقلی ممکن بنا رہے ہیں۔

ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل کی جانب منتقلی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ریگولیٹرز، انفرااسٹرکچر کے اداروں اور مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں سے ٹی پلس ون نظام کارکردگی میں اضافہ کرے گا، سسٹیمیٹک رسک کو کم کرے گا، سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مضبوط بنائے گا اور پاکستان کو عالمی سطح کے بہترین طریقوں کے قریب تر لے آئے گا۔ اس اصلاح کو اپنا کر پاکستان جدید کاری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کررہا ہے اور خود کو کیپٹل مارکیٹ کی اختراع میں ایک علاقائی لیڈر کے طور پر پیش کررہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026