Business Recorder - Editorials

نپاہ وائرس سے پیشگی بچاؤ
بھارت میں نپاہ وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد پاکستان کا اپنی تمام داخلی گزرگاہوں پر سخت اور بہتر طبی نگرانی نافذ کرنے کا فیصلہ اس کی دانش مندی اور ابھرتے ہوئے طبی خطرات سے دوچار اس باہم جڑے ہوئے خطرے کی حقیقت پسندی کے ادراک کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک ایسے دور میں جہاں متعدی بیماریاں بیوروکریٹک ردِعمل سے کہیں زیادہ تیزی سے سرحدیں عبور کرسکتی ہیں، وہاں قبل از وقت چوکس رہنا محض مشورہ نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔ پاکستان کا یہ فوری اقدام علاقائی صورتحال سے سیکھنے اور کسی بحران کے بعد ردِعمل دینے کے بجائے، اس سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات  کرنے کی خوش آئند تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔

نپاہ وائرس صحتِ عامہ کا کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اسے ایک ترجیحی پیتھوجن (خطرناک جرثومہ) قرار دیا گیا ہے جس میں شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک ہے جو کہ تشویشناک حد تک زیادہ ہے اور یہ تیزی سے پھیلنے والی وبا کی شکل اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ وائرس پھل خور چمگادڑوں اور خنزیروں جیسے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور انسان سے انسان کے قریبی رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے جس کی وجہ سے یہ ایک پیچیدہ چیلنج بن چکا ہے، خاص طور پر جب اس کی کوئی منظور شدہ ویکسین یا مخصوص علاج بھی موجود نہیں۔ اسی تناظر میں، اسکریننگ کے طریقہ کار کو سخت کرنے کا اقدام ان اقدامات سے مطابقت رکھتا ہے جو تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ اور ملائیشیا سمیت کئی علاقائی ریاستوں نے پہلے ہی اپنا رکھے ہیں۔

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری جس کے تحت تمام آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں، عملے اور معاون عملے کی جامع اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، بروقت چوکسی کو مضبوط بنانے کی علامت ہے۔ مزید برآں، قومیت سے قطع نظر تمام افراد کے لیے گزشتہ 21 دنوں کی سفری تاریخ  کی لازمی تصدیق کی شرط، مخصوص اسکریننگ کے بجائے ایک زیادہ عالمگیر اور خطرات پر مبنی (رسک بیسڈ) نقطہ نظر کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔

زیادہ خطرے والے خطوں سے آنے والے یا وہاں سے گزر کر آنے والے مسافروں کی زیادہ باریک بینی سے جانچ پڑتال ان ممکنہ خامیوں کو دور کرنے میں مدد دے گی جن کے ذریعے یہ وائرس بصورتِ دیگر بغیر کسی نشاندہی کے ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر اور اطمینان بخش ہے کہ طبی ماہرین نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ فوری خطرے کا تخمینہ ’کم‘ لگایا گیا ہے۔ یہ متوازن پیغام رسانی انتہائی اہم ہے۔ حد سے زیادہ ردِعمل بھی غفلت جتنا ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے، جو خوف، بدنامی اور سفر و تجارت میں غیر ضروری خلل کا باعث بنتا ہے۔ عوامی اعتماد کا انحصار شفاف ابلاغ پر ہے جو دستیاب شواہد سے تجاوز کیے بغیر خطرات کا اعتراف کرے، تاہم سرحدوں پر سخت نگرانی کو تیاری کی محض ایک کڑی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ اندرونِ ملک بیماریوں کی نگرانی، اسپتالوں میں انفیکشن پر قابو پانے کے نظام اور صفِ اول کے طبی عملے کی تربیت میں مسلسل سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026