Business Recorder - World

نیو یارک میں برف پگھلانے کیلئے ہاٹ ٹب مشینوں کا استعمال
نیو یارک میں تاریخی سردی کے دوران ہفتے کے آخر میں ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) سے زیادہ برف باری کے بعد شہر میں برف ہٹانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اگلے طوفان سے قبل گلیاں اور سڑکیں صاف کی جا سکیں، اس کام کیلئے ہاٹ ٹب مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔

اگرچہ طوفان گزر چکا ہے، درجہ حرارت منفی میں ہے جس سے قدرتی برف پگھلنے میں رکاوٹ آ رہی ہے اور پیش گوئی کے مطابق کوئی فوری ریلیف نہیں نظر آ رہا۔ برف کو سڑک کنارے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم یہ پیدل چلنے والوں اور ڈرائیورز کے لیے خطرناک بنی ہوئی ہے اور اسے بروقت ہٹانے کے لیے اضافی کوششیں ضروری ہیں۔

نیو یارک کے صفائی کے محکمہ کے سربراہ خاویئر لوجان نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ہم برف نہیں پگھلائیں گے تو یہ کافی عرصے تک پڑی رہ سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے شہر نے بڑے برف پگھلانے والے آلات استعمال کیے ہیں جو ایک گھنٹے میں 60 سے 120 ٹن برف پگھلا سکتے ہیں۔

کھدی ہوئی برف سے بھرے ٹرک اس برف کو ان مشینوں میں ڈال دیتے ہیں، جن میں پانی بھرا ہوتا ہے تاکہ برف تیزی سے پگھلے۔ اگرچہ بھاپ نکلنے کی وجہ سے یہ مشینیں جکوزی جیسی دکھائی دیتی ہیں، پانی کا درجہ حرارت صرف 3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ بعد میں پانی کو صاف کرکے  نالیوں میں خارج کیا جاتا ہے۔

اس 24/7 آپریشن کے لیے 2,500 سے زیادہ کارکن متحرک ہیں۔ لوجان نے کہا کہ موجودہ ترجیح بسوں کے راستے کھولنا ہے تاکہ لوگ وقت پر کام یا اسکول پہنچ سکیں۔

یہ برف پگھلانے والے آلات شمالی امریکہ کے دیگر شہروں اور ہوائی اڈوں میں استعمال ہوتے ہیں، لیکن نیو یارک میں اس پیمانے پر ان کا استعمال 2021 کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے۔