Business Recorder - Business & Finance

سیکیور لاجسٹکس کے شیئر ہولڈرز کی 99.98 فیصد اکثریت سے فن ٹیک سافٹ ویئر خریدنے کی منظوری
پاکستانی لاجسٹکس کمپنی سیکیور لاجسٹکس ٹریکس گروپ لمیٹڈ   نے  اعلان کیا ہے کہ اس کے شیئر ہولڈرز نے ایک فن ٹیک سافٹ ویئر کے انٹلیکچوئل پراپرٹی حقوق حاصل کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ اس منظوری کے بعد کمپنی کے ڈیجیٹل قرضہ جات  کے کاروبار میں داخل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ 29 جنوری کو منعقدہ غیر معمولی جنرل اجلاس (ای اوجی ایم) میں شیئر ہولڈرز نے 99.98 فیصد کی بھاری اکثریت سے اس تجویز کی حمایت کی۔

کمپنی کے مطابق اس سنگ میل کے حصول سے اب وہ حتمی معاہدوں اور ریگولیٹری منظوریوں کے عمل کو آگے بڑھا سکے گی، تاکہ 2026 کی پہلی سہ ماہی تک اس سودے کو مکمل کیا جا سکے۔

اس سے قبل جنوری میں اسلام آباد میں قائم اس کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کی ذیلی کمپنی لوگی سرو کو نان بینکنگ فنانشل کمپنی (این بی ایف سی) کا لائسنس ملنے کے بعد اس کے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) لائسنس میں فن ٹیک کیٹیگری کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فن ٹیک سافٹ ویئر کے حقوق کے حصول اور 500 ملین روپے تک کی ڈیجیٹل قرضہ سہولیات کا انتظام فروری 2026 کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔