Business Recorder - Sports

مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید، سلمان آغا، حسن علی سمیت 5 کھلاڑی پلاٹینم میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 89 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کی تصدیق کر دی ہے۔ اس عمل میں پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، حسن علی اور ابرار احمد  کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق اب ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکے گی، جس میں ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی لینے کی شرط ہوگی۔ ریٹینشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد  ٹیمیں 11 فروری کو ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہلی باقاعدہ  پلیئر آکشن (نیلامی) میں حصہ لیں گی، تاکہ اپنے اسکواڈز مکمل کر سکیں۔

پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی پانے والے کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان اس سے قبل ’گولڈ‘ میں تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے ’ڈائمنڈ‘ سے پلاٹینم میں جگہ بنائی ہے۔ شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فہیم اشرف اور محمد عامر اپنی پلاٹینم پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مجموعی طور پر 11 کھلاڑی ’ڈائمنڈ‘ کیٹیگری کا حصہ ہیں، جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے تین تین کھلاڑی شامل ہیں۔ اسی طرح محمد سلمان مرزا، سفیان مقیم اور محمد وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ اس سال ’گولڈ‘ کیٹیگری کے لیے 32 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ ’سلور‘ کیٹیگری میں ملتان سلطانز کے سب سے زیادہ سات کھلاڑی موجود ہیں۔

ایمرجنگ  کیٹیگری 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ حنین شاہ، عبید شاہ، مرزا مامون امتیاز، محمد نعیم اور محمد عذاب ایمرجنگ سے سلور میں منتقل ہو گئے ہیں جبکہ حسن نواز ایمرجنگ سے براہِ راست گولڈ کیٹیگری میں آ گئے ہیں۔

ٹیم کے لحاظ سے فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس شاداب، نسیم اور سلمان علی آغا سمیت 6 پلاٹینم کھلاڑی ہیں، جبکہ کراچی کنگز کے حسن علی واحد پلاٹینم کھلاڑی ہیں۔ اسی طرح لاہور قلندرز کے شاہین، فخر اور حارث رؤف پلاٹینم میں شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان، پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف، محمد عامر اور ابرار احمد پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ پی سی بی کے اس اقدام کا مقصد نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو کا درست تعین کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026