Business Recorder - Pakistan

پاکستان کی مسلح افواج متعدد شعبوں میں بڑی تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہی ہیں، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج متعدد شعبوں میں بڑی تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ بات جمعرات کو بہاولپور گیریژن کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجیز پر مبنی مشق کا مشاہدہ کیا اور قومی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کور کے مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں خصوصی طور پر ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر توجہ دی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے خیرپور تامیوالی میں ہائی انٹینسٹی فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈفاسٹ ریزولف کا مشاہدہ بھی کیا، جس میں ڈرونز، جدید نگرانی کے نظام، الیکٹرانک وارفیئر کے آلات اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو شامل کیا گیا تھا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام سسٹم تکنیکی صلاحیتوں سے لیس ملٹی ڈومین آپریشنز پر پاک فوج کی گرفت کو ظاہر کرتا ہے۔

آرمی چیف عاصم منیر  نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔  انہوں نے مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت بہترین تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ جنگ کی نوعیت میں زبردست تبدیلی آئی ہے جس کی قیادت تکنیکی ترقی کر رہی ہے اور اس سے ہر سطح پر ذہنی تبدیلی کی ضرورت پیدا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جسمانی کارروائیوں کی بجائے تکنیکی حربے زیادہ مؤثر ہوں گے اور یہ حملے اور دفاعی آپریشنز کے طریقہ کار کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیں گے  لہٰذا پاک فوج تیز رفتاری سے ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہے۔ اس عمل میں جدت، ملکی سطح پر تیاری اور ایڈاپٹیشن بنیادی اصول رہیں گے۔

اس سے قبل چیف آف ڈیفنس فورسز نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب (ایس ٹی پی) کا افتتاح کیا جس کا مقصد طلبہ، خاص طور پر جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں اور تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا جس سے پاک فوج کی معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے وابستگی کو دوبارہ اجاگر کیا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے ایم ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال، تکنیکی خود انحصاری اور دیگر لڑائی معاون اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اپنے  بہاولپور گیریژن کے دورے کے آغاز پر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال بہاولپور کور کے کمانڈر نے کیا۔

آرمی چیف نے یادرگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کر کے شہداء کی اعلیٰ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔