Business Recorder - Sports

انگلینڈ کے ڈاسن کی 35 سال کی عمر میں پانچویں بار خوش قسمت رہنے کی خواہش، ورلڈ کپ ڈیبیو کے منتظر
ڈاسن 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل تھے۔اس کے علاوہ وہ 2021 اور 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ تھے  اور گزشتہ ماہ انہیں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے رواں سال کے ٹورنامنٹ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام فارمیٹس کے 33 میچوں میں انگلینڈ کے لیے ایک نصف سنچری بنائی اور 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کولمبو میں سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں وہ ٹیم کے سب سے کفایتی باؤلر ثابت ہوئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر ڈاسن نے دونوں میچوں میں اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں بالترتیب 31 اور 40 رنز دیے، جبکہ سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاسن نے کہا ظاہر ہے  عمر بڑھنے کے ساتھ کبھی کبھی آپ کو ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں ہوتی۔ میں اب 35 سال کا ہو گیا ہوں لیکن دوبارہ ٹیم کا حصہ بننا حیرت انگیز ہے۔ اگر مجھے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تو ورلڈ کپ ایک بہت ہی شاندار موقع ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم نیپال کے خلاف 8 فروری کو ممبئی میں اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔