Business Recorder - Business & Finance

محفوظ سرمایہ کاری کا رجحان: عالمی منڈی میں سونا اور چاندی ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گئے
سونا منگل کو مزید مہنگا ہوگیا جبکہ گزشتہ سیشن میں پہلی بار 5,100 ڈالر کی حد عبور کرنے کے بعد بھی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کی طلب برقرار رہی، دوسری جانب چاندی بھی اپنی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔

عالمی وقت کے مطابق صبح 03:29 بجے تک اسپاٹ گولڈ ایک فیصد اضافے سے 5,065.07 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز اس نے 5,110.50 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔ دوسری جانب فروری کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے سودے  0.4 فیصد کمی کے ساتھ 5,059.90 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

رواں سال ٹرمپ کی غیر روایتی  پالیسی انداز قیمتی دھاتوں (سونا، چاندی) کے حق میں جارہی ہے کیونکہ سرمایہ کار انہیں ایک دفاعی حکمتِ عملی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر نے کہا کہ کینیڈا اور جنوبی کوریا پر بھاری ٹیرف کی دھمکیاں سونے کو ایک محفوظ پناہ گاہ  کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

جغرافیائی سیاسی حالات کو مزید پیچیدہ بناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، لکڑی اور ادویات پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے جبکہ انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی پر سیول (جنوبی کوریا) کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے کینیڈا پر بھی ٹیرف لگانے کا انتباہ دیا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ہے، اس کشیدگی کا آغاز رواں ماہ کے شروع میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے دورہ چین کے بعد ہوا تھا۔

“سونے کی ریکارڈ قیمتوں کے درمیان، چین کی ’زی جن گولڈ‘ کینیڈا کی ’الائیڈ گولڈ‘  کو تقریباً 5.5 ارب کینیڈین ڈالر (4.02 ارب امریکی ڈالر) نقد رقم کے عوض خریدے گی۔ سونے کی قیمتوں میں بے مثال اضافے نے مائننگ کمپنیوں کے منافع اور کیش فلو میں اضافہ کیا ہے جس سے کمپنیوں کے باہمی ادغام  کو تقویت مل رہی ہے۔

واٹرر نے مزید کہا کہ جاپانی اور امریکی حکام کی جانب سے ین کو مستحکم کرنے کی مداخلت نے ڈالر کو کمزور کیا ہے جو سونے کی قیمت کے لیے خوش آئند ثابت ہوا ہے۔دوسری جانب امریکی حکومت کی ممکنہ بندش  اور ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسی سازی نے گرین بیک (امریکی ڈالر) پر مزید دباؤ ڈالا ہے جس کے نتیجے میں دیگر ممالک کے خریداروں کے لیے ڈالر کی قیمت والا سونا سستا ہو گیا ہے۔

توقعات یہ ہیں کہ فیڈرل ریزرو آج شروع ہونے والے اپنے اجلاس میں شرح سود کو مستحکم رکھے گا۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کررہی ہے، فیڈ گورنر لیزا کک کو برطرف کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور مئی میں پاول کے جانشین کی نامزدگی بھی متوقع ہے۔

اسپاٹ سلور کی قیمت 5.2 فیصد اضافے کے ساتھ 109.22 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جبکہ پیر کو اس نے 117.69 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔ اس سفید دھات کی قیمت میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر 53 فیصد کا بڑا اضافہ ہو چکا ہے۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 2.5 فیصد کمی کے ساتھ 2,658.19 ڈالر فی اونس پر آگئی جو گزشتہ سیشن میں 2,918.80 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 1.3 فیصد گر کر 1,956.31 ڈالر پر آگئی۔