Business Recorder - Markets - Energy

امریکہ میں برفانی طوفان سے پیداوار متاثر ہونے کے باوجود خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
عالمی منڈی میں منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، حالانکہ امریکا میں شدید سردی کے طوفان نے خام تیل کی پیداوار اور ریفائنری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے بعد 65.31 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہو کر 60.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

تجزیہ کاروں اور تاجروں کے مطابق امریکا میں ہفتے کے اختتام پر آنے والے شدید برفانی طوفان کے باعث یومیہ تیل پیداوار میں تقریباً 20 لاکھ بیرل تک کمی واقع ہوئی، جو ملکی پیداوار کا لگ بھگ 15 فیصد بنتی ہے۔ سرد موسم نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے نظام پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

امریکی خلیجی ساحلی پٹی پر قائم متعدد ریفائنریوں نے بھی شدید سرد موسم سے متعلق تکنیکی مسائل کی اطلاع دی ہے۔ اے این زیڈ کے تجزیہ کار ڈینیئل ہائنس کے مطابق اس صورتحال نے ایندھن کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے مارکیٹ میں بے یقینی برقرار ہے۔

دوسری جانب جغرافیائی سیاسی صورتحال بھی منڈی پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کے ہمراہ جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔ اس اقدام سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خطے میں امریکی افواج کے دفاع یا ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈینیئل ہائنس نے کہا کہ رسد کے خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، جس سے قیمتوں کو سہارا مل سکتا ہے۔

ادھر تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل گروپ اوپیک پلس کے آٹھ رکن ممالک یکم فروری کے اجلاس میں مارچ کے لیے پیداوار میں اضافے کے منصوبے کو مؤخر رکھنے کا امکان ہے۔ تین مندوبین کے مطابق قازقستان کی پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں کو پہلے ہی کچھ سپورٹ ملی ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب، روس، متحدہ عرب امارات، قازقستان، کویت، عراق، الجزائر اور عمان شریک ہوں گے۔