Business Recorder - World

چین کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع
چین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ مرکزی فوجی کمیشن کے سینئر نائب چیئرمین اور ایک دوسرے اعلیٰ فوجی عہدیدار کے خلاف مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جو عام طور پر بدعنوانی کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ یہ پیش رفت صدر شی جن پنگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پارٹی اور ریاستی اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کی جاری مہم کا تازہ ترین سلسلہ ہے۔

وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق ژانگ یو شیا اور لیو ژین لی کے خلاف باضابطہ انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں شخصیات پر نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پچہتر سالہ ژانگ یو شیا چین کے اعلیٰ ترین رینک کے جنرل ہیں اور مرکزی فوجی کمیشن کے سینئر نائب چیئرمین کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ کمیونسٹ پارٹی کے طاقتور پولٹ بیورو کے بھی رکن ہیں۔ وہ یہ عہدہ ژانگ شینگ من کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جنہیں اکتوبر میں ایک اور بدعنوانی اسکینڈل کے بعد اس منصب پر تعینات کیا گیا تھا۔

اکسٹھ سالہ لیو ژین لی مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف ہیں، جو جنگی منصوبہ بندی کی نگرانی کرتا ہے۔ ان کے خلاف تحقیقات کی خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب دونوں افسران حالیہ سرکاری اجلاس میں غیر حاضر رہے جس کی صدارت شی جن پنگ نے کی تھی۔

شی جن پنگ بدعنوانی کو کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی جنگ اب بھی پیچیدہ اور سنگین مرحلے میں ہے۔ حامی اسے شفاف حکمرانی کی کوشش قرار دیتے ہیں، جبکہ ناقدین کے مطابق یہ سیاسی مخالفین کو ہٹانے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ گزشتہ برسوں میں متعدد اعلیٰ فوجی حکام کو بھی اسی نوعیت کی تحقیقات اور برطرفیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔