Business Recorder - Business & Finance

ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کا کراچی ایکسپو میں شاندار افتتاح
تین روزہ بین الاقوامی ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج نمائش ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان  2026 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

فیکٹ ایگزیبشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام  نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایران اور عمان کے قونصل جنرلز، مختلف سفارتی مشنز کے اراکین، سرکاری حکام، فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی کے سمیت صنعتی رہنماؤں، نمائش کنندگان اور شعبے سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

نمائش کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج انڈسٹری سے وابستہ پیشہ ور افراد، مینوفیکچررز اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، جہاں جدید تحقیق، مؤثر کاروباری سوچ اور تکنیکی جدتوں  پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

فیکٹ ایگزیبشنزپرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2026 کو پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج سیکٹر کے لیے بروقت اور ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان جیسے عالمی معیار کے ایونٹس مقامی صنعت کاروں کو جدید عالمی رجحانات، جدید ترین ٹیکنالوجیز اور نئے کاروباری مواقع سے روشناس کراتے ہیں، جبکہ یہ نمائش مقامی مارکیٹ میں جدید بین الاقوامی حل متعارف کروانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

نمائش میں ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھرپور شرکت کی جا رہی  ہے، جبکہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے مندوبین، خریداروں اور صنعت کے ماہرین کی بڑی تعداد بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

متعدد بین الاقوامی نمائش کنندگان نے اپنی جدید اور اعلیٰ قدر کی مشینری پاکستان میں پہلی بار پیش کی ہے، جو مقامی مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔تین روزہ بین الاقوامی نمائش  24جنوری تک جاری رہے گی، جہاں نیٹ ورکنگ، بزنس میچ میکنگ، شراکت داری اور صنعتی تعاون کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026