Business Recorder - Sports

اسلام آباد میراتھن ریس کا انعقاد کل ہوگا
اسلام آباد میرا تھن کا چھٹا ایڈیشن اسلام آباد میں کل(اتوار کو) 25 جنوری کو منعقد ہوگا، میراتھن ریس کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوگا جس میں مختلف ممالک کے سفراء سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچےشرکت کریں گے، ریس 5 کیٹگریز پر مشتمل ہوگی، ریس کے انعقاد میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے، ٹریفک اور اسلام آباد پولیس کا خصوصی تعاون حاصل ہوگا۔

اس بات کا اعلان ریس کے میزبان قاسم ناز نے  نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

قاسم ناز نے کہا کہ اسلام آباد رن ود اس(run with us) میراتھن پاکستان کے سب سے نمایاں کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک بن گیا ہے اور توقع ہے کہ اس بار ریس میں 6 ہزار سے زائد  شرکا ء شامل ہوں گے جن میں پاکستان، ایشیا، یورپ، شمالی افریقہ، امریکہ، کینیڈا اور دنیا کے دیگر خطوں سے مرد و خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ ایونٹ اسلام آباد کو بین الاقوامی کھیلوں کے لیے ایک متحرک، خوش آئند اور قابل میزبان شہر کے طور پر پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میراتھن ریس کی پانچ کیٹگریزہوں گی جو ہر عمر و مہارت کی سطح کے رنرز کے لیے شمولیت کو یقینی بنائیں گی جن میں 42 کلومیٹر کی فل میرا تھن کے علاوہ 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن، 15 کلومیٹر، دس کلومیٹر اور چودہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے پانچ کلو میٹر کے مقابلے شامل ہیں۔ ہاف میرا تھن ریس ایف نائن پارک ایف ٹین گیٹ سے شروع ہو کر جناح ایونیو، بلیو ایریا، ڈی چوک سے ہوتی ہوئی واپس ایف نائن پارک میں ختم ہوگی۔ فل میرا تھن کے شرکا دو چکر لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقابلوں میں مرد اور خواتین کی پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔میرا تھن کے راستے میں ہر اڑھائی کلومیٹر کے بعد ایک ہائیڈریشن پوائنٹ ہو گا جہاں پر ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہوگا۔ جو ایمرجنسی کی صورت میں ایتھلیٹس کو مدد فراہم کرے گا۔ قاسم ناز نے کہا کہ یہ ایونٹ کرانے کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026