Business Recorder - Business & Finance

وزیر خزانہ کی ڈیووس میں بل گیٹس سے ملاقات، صحت اور ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پرگفتگو
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مائیکروسافٹ کے شریک بانی  بل گیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے، صحت عامہ کی ترجیحات اور گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق ملاقات کا محور پاکستان میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات، پولیو کے خاتمے کی کوششیں اور پائیدار ترقی و استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع تھے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل مدتی خدمات، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے کردار کا اعتراف کیا اور صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی (سروس ڈیلیوری) کو بہتر بنانے میں فاؤنڈیشن کی مسلسل مدد کو سراہا۔

بل گیٹس نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں فاؤنڈیشن کی موجودہ اور مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحت کے اقدامات بالخصوص حساس علاقوں میں مؤثر نفاذ کے لیے صوبائی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی۔

ملاقات میں پاکستان کے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی بات ہوئی۔ محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے فاؤنڈیشن کے حالیہ تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا اور اسے حکومت کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک اہم ستون قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے اندرونی وسائل کو متحرک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اعلیٰ ترین سطح پر اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

بل گیٹس نے طویل مدتی اقتصادی خود انحصاری کے حصول کے لیے موثر ٹیکس نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل حل سے ٹیکسوں کی وصولی، طرزِ حکمرانی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہتر مالیاتی استحکام نے معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے طویل مدتی استحکام کے لیے مسلسل اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں شخصیات نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات کی، جس میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کے ساتھ عملی اور پائیدار آپشنز تلاش کرنے کے لیے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آخر میں محمد اورنگزیب اور بل گیٹس نے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ قریبی شراکت داری پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگی اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ہوگی۔