Business Recorder - Opinion

جب TACO ٹریڈ خود کو ہی کھانے لگی
مارکیٹیں ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہنستے ہوئے مہینوں گزار چکی ہیں۔ یہ اضطراری رویہ اب اعتماد سے زیادہ انکار کی صورت اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔

”ٹرمپ آل ویز چکنز آؤٹ“ کا شارٹ ہینڈ، نام نہاد ٹی اے سی او(ٹیکو) تجارت، وال اسٹریٹ کی سب سے زیادہ منافع بخش عادات میں سے ایک بن چکی ہے۔

ٹیرف کی دھمکیاں ہوں، سفارتی جھٹکے، ادارہ جاتی دباؤ یا حتیٰ کہ فیڈرل ریزرو کو کھلے چیلنج—سب کو محض شور سمجھا گیا۔ خطرے کے اثاثے ڈگمگاتے ہیں، سرخیاں بھڑک اٹھتی ہیں، پھر گراوٹ میں خریداری ہو جاتی ہے۔ ٹرمپ پیچھے ہٹ جاتے ہیں، یا کم از کم ایسا دکھائی دیتا ہے۔ مارکیٹیں آگے بڑھ جاتی ہیں۔ یہی عمل بار بار دہرایا جاتا ہے۔

لیکن ایسی تجارت جو سرمایہ کاروں کے رویّوں کی پیش گوئی پر مبنی ہو تجارت کی ایک معیاد ہوتی ہے۔ اور اب سرمایہ کاروں کے سامنے ایک گہری تضاد کھڑی ہو گئی ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ ٹی اے سی اؤ(ٹیکو) تجارت شاید اسی نظام کو کمزور کر رہی ہے جس نے کبھی اسے مؤثر بنایا تھا۔

گزشتہ سال کے بیشتر حصے میں مارکیٹوں نے سخت ردِعمل دے کر وائٹ ہاؤس کو قابو میں رکھا۔ گزشتہ بہار میں ٹیرف کا معاملہ اس کی واضح مثال تھا۔ ایکویٹیز میں تیز فروخت ہوئی، وولیٹیلٹی میں اچانک اضافہ ہوا، اور پیغام بالکل صاف تھا۔ ٹرمپ نے اس کا نوٹس لیا۔ پالیسی نرم پڑی۔ رسک اثاثے دوبارہ سنبھل گئے۔ سرمایہ کاروں نے اس سے ایک سادہ سبق اخذ کیا: دباؤ کام کرتا ہے۔

مسئلہ وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں دباؤ ختم ہو جائے۔

جیسے جیسے مارکیٹیں پسپائی کی توقع کی عادی ہوئیں، انہوں نے وہ دباؤ ڈالنا چھوڑ دیا جس پر یہ پسپائی منحصر تھی۔ دھمکیوں کو جذب کر لیا گیا۔ وولیٹیلٹی قابو میں رہی۔ ہیجنگ کی طلب سکڑ گئی۔ رسک پریمیا مزید دب گئے۔ عملاً سرمایہ کاروں نے پالیسی میں تبدیلی کو مجبور کرنے کے بجائے پہلے ہی فرض کر لیا۔

یہ تبدیلی اہم ہے، کیونکہ جب مارکیٹیں نتائج مسلط کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو سیاسی ترغیبات کا ڈھانچہ خود بخود بدل جاتا ہے۔

گرین لینڈ پر حالیہ کشیدگی، یورپ کے خلاف نئے سرے سے ٹیرف کی دھمکیوں اور اندرونِ ملک اداروں پر مسلسل دباؤ نے اس تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مارکیٹوں میں فروخت تو ہوئی، مگر شدت کے بغیر۔ ردِعمل اتنا تھا کہ محسوس ہو جائے، مگر اتنا نہیں کہ روک تھام کا باعث بنے۔ نتیجہ ایک خطرناک درمیانی کیفیت کی صورت میں نکلا، جہاں تصعید قابلِ برداشت محسوس ہونے لگی ہے۔

یہی وہ مقام ہے جہاں ٹیکو تضاد عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے۔ اگر ٹرمپ صرف اسی وقت پیچھے ہٹتے ہیں جب مارکیٹیں واضح نقصان پہنچائیں، اور اگر مارکیٹیں اب یہ یقین نہیں رکھتیں کہ یہ نقصان دیرپا ہوگا، تو پھر ضبط کون نافذ کرے گا؟

اب سوال یہ نہیں رہا کہ ٹرمپ پیچھے ہٹیں گے یا نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا مارکیٹوں نے پسپائی کو غیر ضروری بنا دیا ہے؟

یہ محض تجریدی یا نظریاتی مسئلہ نہیں۔ سرمایہ کار خاموشی سے اسے قیمتوں میں سمو چکے ہیں۔ سیاسی دباؤ کے ادوار میں ڈالر میں تھکن کے آثار دکھائی دیے ہیں۔ طویل مدتی ییلڈز نے زیادہ پریمیم کا تقاضا کیا ہے۔ جھٹکوں کے بعد وولیٹیلٹی اب پہلے کی طرح تیزی سے نہیں بیٹھتی۔ دھاتوں کی قیمتیں ایکویٹیز کے ساتھ ساتھ بڑھی ہیں، نہ کہ ان کی جگہ لی ہے—یہ ایک غیر معمولی جوڑ ہے، جو نمو میں مایوسی کے بجائے ادارہ جاتی خطرات کے خلاف ہیجنگ کی علامت ہے۔

یہ گھبراہٹ کے اشارے نہیں۔ یہ رویّوں میں باریک تبدیلیاں ہیں—وہ تبدیلیاں جو اس وقت ابھرتی ہیں جب اعتماد مشروط ہو جائے۔

موجودہ لمحے کو زیادہ نازک بنانے والا عنصر پوزیشننگ ہے۔ ایکویٹی مارکیٹیں ریکارڈ سطحوں کے قریب ہیں۔ قیمتوں کی اتار چڑھاؤ کے خلاف انشورنس نسبتاً سستی ہے۔ خود سرمایہ کاروں کے اعتراف کے مطابق بہت سے افراد کم ہیجڈ ہیں۔ یہ امتزاج اسی وقت کارگر رہتا ہے جب سیاسی ماحول خود اصلاحی حدود میں بندھا رہے۔ ٹیکو انتشار کی ایک حد فرض کرتا ہے۔

لیکن اگر وہ حد سرک چکی ہو تو؟

ٹرمپ کے مجموعی طرزِعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حد واقعی سرک چکی ہے۔ فورٹریس امریکہ اب محض بیانیہ نہیں بلکہ عملی اصول بن چکا ہے۔ ٹیرف کم از کم انتباہ کے ساتھ استعمال کیے جاتے ہیں۔ پابندیاں جارحانہ انداز میں لگائی جاتی ہیں۔ اسٹریٹیجک ابہام کی جگہ لین دین کی واضحیت نے لے لی ہے۔ بیرونِ ملک، یہ جبر کے طور پر دکھائی دیتا ہے۔ اندرونِ ملک، یہ سیاست زدگی کے طور پر نظر آتا ہے۔ روایتی طور پر مارکیٹیں ایک کو برداشت کر لیتی تھیں کیونکہ دوسرا اس کی ساکھ کو قائم رکھتا تھا۔ جب دونوں دھندلے ہونے لگیں، رسک کی قیمت دوبارہ طے کی جاتی ہے۔

اسی لیے ٹیکو ٹریڈ کو الگ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ یہ مارکیٹ کے رویّے اور ادارہ جاتی اعتماد کے درمیان کے موڑ پر بیٹھا ہے۔

دہائیوں تک سرمایہ کار امریکی اثاثوں کو بطور ڈیفالٹ اس لیے اہم سمجھتے رہے کہ نہ صرف ان کی حجم یا لیکویڈیٹی مضبوط تھی بلکہ وہ قابل پیش گوئی بھی تھے۔ ایک آزاد مرکزی بینک۔ مستحکم قانون کا نفاذ۔ ادارے جنہیں دباؤ میں رکھا جا سکتا تھا مگر قبضہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ یہ فریم ورک سرمایہ کی لاگت کم کرتا اور اثاثوں کی مختلف کلاسز میں رسک پریمیا کو ہموار کرتا تھا۔

جب سرمایہ کار یہ سوال اٹھانے لگیں کہ کیا یہ فریم ورک مشروط ہے، تو رویہ معمولی حد تک بدل جاتا ہے۔ سرمایہ فرار نہیں ہوتا؛ صرف ہچکچاہٹ پیدا ہوتی ہے۔ صرف تھوڑا زیادہ منافع، تھوڑا زیادہ تحفظ، تھوڑا زیادہ اختیارات کی طلب پیدا ہوتی ہے۔

کیا یہ وہی منظرنامہ نہیں جو ہم آج دیکھ رہے ہیں؟

مزاحیہ پہلو یہ ہے کہ بہت سے سرمایہ کار اب بھی خود کو عملی قرار دیتے ہیں۔ نمو مضبوط ہے۔ آمدنی مستحکم ہے۔ مصنوعی ذہانت سرمایہ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔ ڈالر اپنی ریزرو حیثیت برقرار رکھتا ہے۔ ٹریژریز لیکوڈ رہتی ہیں۔ اس نقطہ نظر سے، گراوٹ میں خریداری ابھی بھی معقول لگتی ہے۔

اور شاید یہ فی الحال واقعی معقول بھی ہو۔

لیکن مارکیٹیں سکون کی قیمت نہیں لگاتی۔ وہ متحرک رجحانات کی قیمت لگاتی ہیں۔ اور ٹیکو ٹریڈ کے تحت جو رجحان ظاہر ہوتا ہے وہ غیر مستحکم ہے۔ یہ فرض کرتا ہے کہ سیاسی تصعید ہمیشہ حقیقی نقصان سے پہلے رک جائے گی۔ یہ فرض کرتا ہے کہ ادارے دباؤ کو بغیر نتیجہ لیے جذب کر لیں گے۔ یہ فرض کرتا ہے کہ ایک بار ساکھ مجروح ہونے کے بعد خود بخود بحال ہو جائے گی۔

یہ مفروضے اب تیزی سے آزمائے جا رہے ہیں۔

کچھ حکمت عملی ساز اب اس تکلیف دہ نتیجے کی نشاندہی کرنے لگے ہیں کہ نظم و ضبط واپس آنے کے لیے، مارکیٹوں کو شاید زیادہ شدید گراوٹ کا سامنا کرنا پڑے۔ کہ ایک زیادہ انتشار بھری فروخت ضروری ہو سکتی ہے تاکہ ضبط و احتیاط بحال ہو۔ کہ وولیٹیلٹی خود ایک آلہ بن چکی ہے۔

یہ سرمایہ کاروں کو سوچنے پر مجبور کرے۔ جب مارکیٹیں بے ترتیبی کو ضروری دوا کے طور پر جائز قرار دینے لگیں، تو یقیناً کچھ گہرا بدل رہا ہے۔

اصل خطرہ یہاں اچانک مندی نہیں بلکہ اطمینان کی عادت بن جانا ہے۔ ایک ایسی دنیا جہاں ہر نیا جھٹکا پچھلے سے تیزی سے نظرانداز کیا جائے، یہاں تک کہ ایک ایسا جھٹکا آئے جو راتوں رات ٹویٹ یا حکمت عملی کی پسپائی سے واپس نہ لیا جا سکے۔

یہی وہ طریقہ ہے جس سے نظام بدلتے ہیں۔ نہ تو اچانک ٹوٹ پھوٹ کے ذریعے، بلکہ جمع شدہ اثرات کے ذریعے۔

ٹیکو ٹریڈ ٹرمپ کے مذاکراتی انداز کے بارے میں ایک حقیقت کو اجاگر کرتا تھا۔ اب یہ خطرہ پیدا کرتا ہے کہ مارکیٹ کے رویّے کے بارے میں ایک اور تکلیف دہ حقیقت کو چھپا دے۔ کہ مارکیٹوں نے لچک کو تحفظ کے مترادف سمجھ لیا ہے۔ کہ یہ تضاد ایک ڈھال بن چکا ہے۔ کہ فوری سزا کے فقدان کو حفاظت کا ثبوت سمجھ لیا گیا ہے۔

کسی نہ کسی وقت، یہ منطق ٹوٹ جاتی ہے۔

سرمایہ کاروں کو جو سوال پوچھنا چاہیے وہ اب یہ نہیں کہ ٹرمپ پیچھے ہٹیں گے یا نہیں۔ بلکہ یہ کہ آیا مارکیٹوں نے خود کو اس قابل بنایا ہے کہ انہیں پرواہ نہ ہو اگر وہ پیچھے نہ ہٹیں۔

جب یہ صورتحال پیدا ہوگی، تو ٹیکو ایک ذہین مخفف رہنا چھوڑ دے گا اور خود ساختہ کمزوری کے طور پر نظر آئے گا۔ نہ اس لیے کہ ٹرمپ بدل گئے ہیں، بلکہ اس لیے کہ مارکیٹیں بدل گئی ہیں۔

اور مارکیٹیں، ہمیشہ کی طرح، اس تبدیلی کا اعلان پیشگی نہیں کریں گی۔ وہ اسے صرف اس ایک طریقے سے ظاہر کریں گی جو انہیں آتا ہے: قیمتوں کے ذریعے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026