Business Recorder - Business & Finance

خواتین کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویكس نیٹ پشاور کا افتتاح
خواتین کی قیادت میں کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات پر مبنی کاروبار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ویكس نیٹ پشاور کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  نے کیا جنہوں نے خواتین کاروباری شخصیات کو بااختیار بنانے اور جامع معاشی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں خواتین کاروباری شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں، کاروباری تنظیموں کے نمائندگان، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس بھرپور شرکت سے خواتین کی قیادت میں کاروبار اور ملکی معیشت میں ان کے اہم کردار میں قومی و بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار ہوا۔

ویكس نیٹ پشاور میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی 120 سے زائد خواتین کاروباری شخصیات اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، جو مختلف شعبہ جات اور خطوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نمائش میں دستکاری، ٹیکسٹائل، فیشن ملبوسات، زیورات، گھریلو آرائش، خوراک اور زرعی مصنوعات، کاسمیٹکس، لائف اسٹائل لوازمات اور دیگر ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی شاندار نمائش کی گئی ہے۔ ہر اسٹال خواتین کی جدت، تخلیقی صلاحیت، ثقافتی ورثے اور کاروباری جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ خزانہ مزمل اسلم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کاروباری شخصیات کو خریداروں سے رابطہ قائم کرنے، نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین کا معاشی استحکام پائیدار ترقی اور جامع خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026